قومی

25th Central Regional Council meeting to be held in Kashi: کاشی میں ہوگی 25 ویں وسطی زون کونسل کی میٹنگ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ یوگی بھی ہوں گے شامل

کاشی منگل کو ایک تاریخی میٹنگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، جس میں مرکزی وزیر داخلہ اور میزبان وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی شامل ہوں گے۔ وسطی زون کونسل کی صدارت کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر (23 جون) کو دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچیں گے۔ اس میٹنگ میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنودیو سائے بھی شریک ہوں گے۔ چاروں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ پیر کی شام لال بہادر شاستری ایئرپورٹ پر امت شاہ کا استقبال کریں گے۔

تمام مہمان کاشی کے دیوتا کال بھیرَو اور بابا وشواناتھ کے درشن کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شامل ہوں گے۔ میٹنگ کی تیاریوں کو انتظامیہ آخری شکل دے رہا ہے، جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کاشی میں پہلی بار وسطی زون کونسل کی میٹنگ

یہ پہلا موقع ہے کہ وسطی زون کونسل کی میٹنگ کاشی میں ہو رہی ہے۔ 24 جون کو منعقد ہونے والی 25ویں میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ موجود ہوں گے۔ یہ میٹنگ ہوٹل تاج میں صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلے گی، جس میں سکیورٹی، ترقی اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کی جائے گی۔ میٹنگ میں چاروں ریاستوں کے چیف سیکریٹری، نیتی آیوگ کے نمائندگان اور بین الریاستی کونسل کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔

کاشی کی روایت کے مطابق امت شاہ کا شاندار استقبال ہوگا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے وارانسی دورے کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے کاشی کی روایت کے مطابق ان کے استقبال کی مکمل تیاری کر لی ہے۔ ان کا استقبال 11 مختلف مقامات پر کیا جائے گا، جہاں پارٹی عہدیداران، عوامی نمائندگان، کارکنان اور مختلف سماجی طبقات کے لوگ ڈھول، نگاڑے، شنکھ، ڈمرُو اور پھولوں کی برسات کے ساتھ ان کا خیرمقدم کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

19 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

33 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

38 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago