قومی

Telangana Andhra Pradesh Rain: تلنگانہ آندھرا پردیش میں بارش نے مچائی تباہی! 24 افراد ہلاک، اسکول بند، 100 سے زائد ٹرینیں منسوخ

Telangana Andhra Pradesh Rain: تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مسلسل دوسرے دن موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے اتوار یکم ستمبر کی شام تک آندھرا پردیش میں 15 اور تلنگانہ میں 9 افراد بارش کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو اور تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی سے بات کی ہے۔ مرکزی حکومت نے بارش اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے دونوں ریاستوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

این ڈی آر ایف کی 26 ٹیمیں تعینات

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی 26 ٹیمیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سیلاب سے راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے تعینات کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں ریاستوں میں 12 ٹیمیں پہلے ہی تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں 14 ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ملک بھر سے مختلف مقامات سے وہاں پہنچ رہی ہیں۔ این ڈی آر ایف حکام کے مطابق دونوں پڑوسی ریاستوں میں تعینات ریسکیو ٹیمیں مختلف آلات سے لیس ہیں۔

ندی نالوں میں طغیانی، کئی ٹرینیں منسوخ

ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شدید بارش اور کئی مقامات پر پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے 99 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں اور چار ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کر دی گئیں۔ جبکہ 54 ٹرینوں کا روٹ تبدیل کیا گیا ہے۔ دونوں ریاستوں میں ندیوں کا بہاؤ تیز ہے اور قومی اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز نے سیلاب زدہ علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا ہے۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی کی ہنگامی میٹنگ

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی پیر 2 ستمبر کو صبح 10:30 بجے حیدرآباد کے انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور عہدیداروں کے ساتھ بارش / سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ حیدرآباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی اور بارش رات بھر جاری رہی جس سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد ضلع میں مزید موسلا دھار بارش کے پیش نظر تمام اسکولوں میں 2 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹس کو مقامی حالات کے مطابق 2 ستمبر کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کرنے کو کہا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 2 ستمبر بروز پیر صبح 8:30 بجے تک تلنگانہ کے عادل آباد، نظام آباد، راجنا سرسیلا، یادادری بھون گیری، وکارآباد، سنگاریڈی، کاماریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس پیشن گوئی کے لیے ’ریڈ الرٹ‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

آندھرا پردیش میں بھی جاری کی گئی موسلادھار بارش کی وارننگ

آندھرا پردیش میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شریکاکولم، وجے نگرم، پاروتی پورم منیم، الوری سیتارام راجو، کاکیناڈا اور ناندیال اضلاع کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Emergency Release Date Postponed: کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز بڑے تنازع کے درمیان ملتوی، ہائی کورٹ میں پھنسا معاملہ

آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر آر کرمندھ نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کرشنا ندی کے بڑھنے کی وجہ سے وجئے واڑہ کے پرکاشم بیراج پر پہلے درجے کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جس کی وجہ سے پانی کا بہت زیادہ بہاؤ ہو رہا۔

سی ایم چندرابابو نائیڈو نے عوام سے کیا خطاب

تاڈے پلی میں آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (APSDMA) میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، چیف منسٹر این  چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست میں شدید بارش ہوئی ہے۔ نائیڈو نے کہا، ‘زبردست بارش کی وجہ سے وجئے واڑہ اور گنٹور شہر پوری طرح ڈوب گئے ہیں۔ کازہ میں وجئے واڑہ-گنٹور قومی شاہراہ اور جگگئیہ پیٹا میں وجئے واڑہ-حیدرآباد قومی شاہراہ مکمل طور پر ڈوب گئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

25 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

47 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

56 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

58 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago