قومی

Ujjain: اجین میں مہاشیو راتری پر 21 لاکھ چراغ جلیں گے، بنے گا عالمی ریکارڈ

Ujjain: مہاشیو راتری کا تہوار اجین میں 18 فروری کو دیپاولی کی طرح منایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ مہا شیوراتری پر اونتیکا کے باشندے 21 لاکھ چراغ جلا کر مہاکال کے تئیں اپنی وابستگی کا اظہار کریں گے۔ یہ بے مثال واقعہ معاشرے اور حکومت کی شراکت سے ہی ممکن ہو گا۔ وزیر اعلیٰ چوہان اجین میں 18 فروری کو مہاشیو راتری کے موقع پر 21 لاکھ دیے روشن کرنے کی عظیم الشان مہم کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ چیف منسٹر کی رہائش گاہ سمتوا بھون میں منعقدہ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم ڈاکٹر راجیش راجورا، پرنسپل سکریٹری سکھبیر سنگھ، ڈائریکٹر کلچر اور محکمہ ثقافت کے افسران نے شرکت کی۔ اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر موہن یادو، کمشنر، کلکٹر اور دیگر افسران عملی طور پر اجین سے جڑے ہوئے ہیں۔

زیرو ویسٹ کے اصول پر کیا جائے گا منظم

بتایا گیا کہ مہاشیو راتری دیپوتسو کو ’’شیو جیوتی اپرنم 2023‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ میلے پر 21 لاکھ چراغاں کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا جائے گا۔ اس سے قبل، سال 2022 میں، اجین میں مہاشوراتری پر 11 لاکھ 71 ہزار 78 دیے روشن کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد سال 2022 میں ہی ایودھیا میں دیوالی پر 15 لاکھ 76 ہزار دیے روشن کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا گیا۔ اجین میں مہاشیو راتری پر 21 لاکھ چراغ جلانے کا منصوبہ ہے۔ یہ پورا ایونٹ زیرو ویسٹ کے اصول پر ہوگا۔

مندروں، گھاٹوں اور شہر کے اہم مقامات پر کی جائے گی سجاوٹ

اجین میں شیو جیوتی اپرنم میں، شہر کے مندروں، تمام تجارتی مقامات اور کشیرا ندی کے گھاٹوں سمیت گھر گھر میں چراغ روشن کیے جائیں گے۔ برقی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ اہم مقامات پر رنگولی اور دیگر سجاوٹ بھی کی جائے گی۔ کشپرا ندی کے کنارے کیداریشور گھاٹ پر 3 لاکھ 10 ہزار، سنہری گھاٹ پر 1 لاکھ 75 ہزار، دت اکھاڑا پر 4 لاکھ 50 ہزار، رام گھاٹ سے بمبئی دھرم شالہ تک 2 لاکھ 50 ہزار، بمبئی دھرم شالہ سے نرسنگھ تک 3 لاکھ 75 ہزار،مندر اور بھوکھی ماتا مندر کی طرف مالی گھاٹ پر 4 لاکھ 75 ہزار چراغ روشن کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کام میں تقریباً 20 ہزار رضاکار حصہ لیں گے۔

اجین کے باشندے عوامی شرکت کے لیے ہیں پرعزم

اجین کے باشندے چراغ جلانے میں عوام کی شرکت کے لیے ایک ریزولیوشن لیٹر بھر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ‘شیو جیوتی اپرنم’ کے ساتھ لوگوں کو مہم سے جوڑا جا رہا ہے۔ اجین میں جاری وکاس یاترا میں بھی مہم کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے۔ شہر کے اہم مندروں مہاکالیشور، منگل ناتھ، کال بھیرو، گڈکالیکا، سدھوٹ، ہرسدھی، چنتامن گنیش اور ٹاور کراس روڈ پر چراغ روشن کیے جائیں گے۔ شہر کے بڑے تجارتی کمپلیکس جیسے دوا بازار، شہید پارک، فاؤنٹین چوک، وی ڈی کلاتھ مارکیٹ، صرافہ، پٹنی بازار، چمن گنج منڈی، سبزی منڈی، ناناکھیڑا ہاٹ اور لکھیرواڑی میں چراغاں کے ساتھ خصوصی سجاوٹ ہوگی۔ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ کاروباری انجمنیں، سماجی و مذہبی تنظیمیں اور وکرم یونیورسٹی اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

1 hour ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

4 hours ago