قومی

Electric Vehicles: الیکٹرک گاڑیوں کو 2025 میں ملی نئی رفتار، پی ایم ای-ڈرائیو اور پی ایل آئی اسکیموں سے ای وی مارکیٹ میں نمایاں اضافہ

نئی دہلی: سال 2025 میں بھارت میں الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے کو غیر معمولی رفتار حاصل ہوئی، جس کے پیچھے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اہم اسکیمیں، خصوصاً پی ایم ای-ڈرائیو اور پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم، کلیدی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔ بھاری صنعتوں کی وزارت نے الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں ملک میں ای وی مارکیٹ کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد ملی۔

منگل کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پی ایل آئی-آٹو اسکیم کے تحت کمپنیوں کو تقریباً 1,999.94 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم فراہم کی گئی۔ اس اسکیم کے تحت 31 دسمبر 2025 تک 13.61 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کو مراعات دی گئیں، جن میں 10.42 لاکھ سے زیادہ دو پہیہ گاڑیاں، 2.38 لاکھ سے زائد تین پہیہ گاڑیاں، 79,540 الیکٹرک کاریں اور 1,391 الیکٹرک بسیں شامل ہیں۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ بھارت میں الیکٹرک نقل و حمل کو بڑے پیمانے پر فروغ ملا ہے۔

حکومت کی جانب سے پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کا آغاز 29 ستمبر 2024 کو کیا گیا تھا، جس کے لیے 10,900 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا، چارجنگ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا اور مقامی سطح پر ای وی مینوفیکچرنگ کے لیے سازگار ماحول تیار کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 3,679 کروڑ روپے کی رقم سبسڈی کے لیے رکھی گئی ہے، تاکہ 28 لاکھ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری ممکن ہو سکے۔ اس میں 24.79 لاکھ دو پہیہ گاڑیاں، 3.28 لاکھ تین پہیہ گاڑیاں اور 5,643 الیکٹرک ٹرک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہری علاقوں میں آلودگی کم کرنے کے مقصد سے 4,391 کروڑ روپے کی لاگت سے 14,028 الیکٹرک بسیں عوامی ٹرانسپورٹ کے لیے خریدی جائیں گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2025 تک اس اسکیم کے تحت 1,703.32 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور 21.36 لاکھ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ سرکاری کمپنی کنورجنس انرجی سروسز لمیٹڈ (سی ای ایس ایل) نے 10,900 الیکٹرک بسوں کی ٹینڈرنگ مکمل کر لی ہے، جو پہلے مرحلے میں دہلی، احمد آباد، سورت، حیدرآباد اور بنگلورو میں چلائی جائیں گی۔ حکومت نے الیکٹرک کار مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے ایک اور اسکیم بھی نافذ کی ہے، جس کا اعلان 15 مارچ 2024 کو کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، بھارت کو الیکٹرک گاڑیوں کا عالمی مرکز بنانا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس کے تحت شامل کمپنیوں کو تین برس میں کم از کم 4,150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنا لازمی ہوگا، جو میک ان انڈیا مہم کو مزید تقویت دے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

12 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

48 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago