قومی

Colonies of Delhi Will Get Legal Status: دہلی کی 1,511 کالونیوں کو ملے گا قانونی درجہ، ریکھا گپتا نے نریندر مودی اور مرکزی وزیر منوہر لال کا ادا کیا شکریہ

دہلی کی غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں  لوگوں کے لیے بڑی راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔برسوں سے اپنے ہی گھروں میں رہنے کے باوجود قانونی حق سے محروم خاندانوں کو اب اپنے گھروں پر مکمل قانونی اختیار حاصل ہوگا۔ وزیراعلیٰ دہلی ریکھا گپتا نے اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی شہری ترقی کے وزیر منوہر لال کھٹر کا دہلی کی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے تاثرات کا اس طرح ایکس پر اظہار کیا

وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ’آج کا دن دہلی کے 45 لاکھ لوگوں کی زندگی میں راحت، عزت اور حقوق کا نیا باب لے کر آیا ہے۔ وزیراعظم نے برسوں سے نظر انداز کی گئی اس تکلیف کو سمجھا اور ان خاندانوں کے خوابوں کو محسوس کیا جو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بھی حقوق سے محروم تھے۔ اسی حساس سوچ کے تحت پی ایم اُدئے اسکیم کا راستہ ہموار ہوا اور آج 1,731 میں سے 1,511 غیر قانونی کالونیوں کے باقاعدہ ہونے کی راہ صاف ہوئی ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ 24 اپریل سے درخواست دینے کا عمل شروع ہوگا۔ سات دن میں جی آئی ایس سروے مکمل کیا جائے گا، 15 دن میں درخواستوں میں کمی کو دور کیا جائے گا اور 45 دن کے اندر ٹرانسفر ڈِیڈ جاری کرنے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

چھوٹی دکانوں کو بھی شرائط کے ساتھ باقاعدہ کیا جائے گا

ریکھا گپتا نے کہا کہ مرکزی حکومت اور دہلی حکومت نے مل کر اس عمل میں حائل 22 بڑی رکاوٹوں کو دور کیا ہے تاکہ لاکھوں خاندانوں کو بغیر کسی تاخیر کے ان کا حق مل سکے۔ اس کے ساتھ 20 مربع میٹر تک کی چھوٹی دکانوں کو بھی شرائط کے ساتھ باقاعدہ کیا جائے گا، جس سے چھوٹے تاجروں کو بھی بڑی راحت ملے گی۔

غیر قانونی کالونیوں کے لیے پی ایم اُدئے اسکیم

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے وژن کے مطابق دہلی کے مستقبل کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ (ٹی او ڈی) پالیسی کے تحت میٹرو اور آر آر ٹی ایس کوریڈور کے اطراف 500 میٹر کے دائرے میں تقریباً 207 مربع کلومیٹر علاقے میں منصوبہ بند، ہائی ڈینسٹی اور مکسڈ یوز ڈیولپمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سے سستے مکانات، بہتر رابطہ اور آسان زندگی کی راہ ہموار ہوگی، خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کے لیے یہ بڑا سہارا ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ 2019 میں غیر قانونی کالونیوں کے لیے پی ایم اُدئے اسکیم نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت عمارتوں کو باقاعدہ کرنے کا منصوبہ تھا۔ اس وقت صرف 40 ہزار مکانات کو ہی باقاعدہ کیا جا سکا تھا اور عمل کافی سست تھا۔ اب اس عمل کو آسان اور تیز بنا دیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کا محکمہ محصولات کنوینس ڈِیڈ جاری کرے گا، جس سے لوگوں کو اپنے گھروں پر فوری قانونی حق حاصل ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago