منی پور کے بشنوپورضلع میں مشتبہ ککی عسکریت پسندوں پرمنگل کے روزراکٹ سے حملہ کرنے کا الزام لگا ہے، جس میں دوبچوں کی موت ہوگئی اوران کی ماں زخمی ہوگئیں۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کرپانچ اضلاع میں انٹرنیٹ کومعطل کردیا گیا ہے۔ حکومت کے احکام کے مطابق، امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، منی پورحکومت نے امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، کاک چنگ اوربشنوپوراضلاع میں فوری طورپر3 دنوں کے لئے انٹرنیٹ اورموبائل ڈیٹا خدمات کوعارضی طورپرمعطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
حادثہ دیررات تقریباً ایک بجے ہوا، جب موئرنگ ٹرونگلا اوبی میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ذریعہ پھینکا گیا بم ایک گھرپرگرا۔ دھماکہ میں پانچ سال کے لڑکے اور6 ماہ کی بچی کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ کی مخالفت میں مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔
حملہ سے متعلق پولیس نے دی یہ جانکاری
ایک پولیس افسرکا کہنا ہے کہ جب گھرمیں بم پھٹا تودونوں بچے اوران کی ماں سورہے تھے۔ واقعہ کے خلاف مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے قریب دو آئل ٹینکروں اورایک ٹرک کوآگ لگا دی۔ مظاہرین نے موئرانگ تھانے کے سامنے ٹائرجلائے اورایک عارضی پولیس چوکی کونقصان پہنچایا۔
ناراض احتجاج اورسکیورٹی
معصوموں کی ہلاکت کی خبرپھیلتے ہی ریاست کے مختلف حصوں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے موئیرانگ میں سی آرپی ایف کیمپ پردھاوا بولنے کی کوشش کی اورآئل ٹینکروں کوآگ لگا دی۔ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرمنی پورحکومت نے امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، کاکچنگ اوربشنوپوراضلاع میں فوری اثرسے انٹرنیٹ خدمات کومعطل کردیا۔ منی پورکے وزیرداخلہ کے گوونداس نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ قراردیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قصورواروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں اورعلاقے میں سیکورٹی فورسزکوتعینات کردیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…