Darbhanga CTET Exam: بہار میں اساتذہ کی بھرتی اور NEET امتحان میں دھاندلی کے بعد اتوار (07 جولائی) کو دربھنگہ میں 12 منا بھائی کو گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام اساتذہ بحالی کے لیے منعقد ہونے والے سی ٹی ای ٹی امتحان میں دوسروں کی جگہ بیٹھنے کے لیے دربھنگہ پہنچے تھے۔ 12 منا بھائی دربھنگہ کے چار مختلف امتحانی مراکز سے پکڑے گئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے 12 افراد میں سے 10 مرد امیدوار اور دو خواتین ہیں۔
بائیو میٹرک ٹیسٹنگ کے دوران میچ نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایم ایل اکیڈمی +2 اسکول سے دو، ڈسٹرکٹ اسکول سے دو اور اینجل ہائی اسکول سے دو امیدواروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ دیگر مراکز سے چھ افراد کو پکڑا گیا ہے۔ یہ سب فرضی طریقے سے امتحان دینے آئے تھے۔
امتحان کے لئے50 ہزار روپے میں ہوا تھا انتظام
امتحان کے عوض 50 ہزار روپے دینے تھے۔ اس کا انکشاف خود گرفتار منا بھائی نے کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بائیو میٹرک مشین میں اس کے انگوٹھے کا نشان نہ ملنے پر اس کی شناخت ہوئی۔ مرکزی سپرنٹنڈنٹس نے لہریاسرائے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔
منا بھائی نے لیے تھے پانچ ہزار روپے ایڈوانس
پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے اصلی امیدوار سرون کمار منڈل کا گھر دربھنگہ ضلع کے دھوئی گاؤں میں ہے۔ ان کی جگہ سرون منوج کمار کو امتحان دینے کے لیے لایا تھا۔ منوج مدھوبنی ضلع کے شنکر پور کا رہنے والا ہے۔ منوج نے اعتراف کیا کہ وہ سرون کمار منڈل کی جانب سے امتحان دے رہا تھا۔ اس کے بدلے میں اسے 50 ہزار روپے ملنے تھے۔ سرون کمار منڈل نے بتایا کہ اس نے منوج کمار کو پانچ ہزار روپے ایڈوانس دیے تھے۔ باقی رقم نتائج کے اعلان کے بعد ادا کرنی تھی۔ منوج نے یہ بھی بتایا کہ سرون اس کا کچھ نہیں لگتا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…
واضح رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو پائی ہے، البتہ…
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…
بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ اب آگے کیا…
بی سی سی آئی نے جمعرات کو ٹیم انڈیا کے لیے نئی پالیسیاں جاری کیں۔…
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، ایک زندہ کارتوس، کارتوس کے…