قومی

Examinations postponed in Jammu: جموں میں 10ویں اور 11ویں کے امتحانات ملتوی، نئی تاریخوں کا جلد ہوگا اعلان

سری نگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے 10ویں اور 11ویں جماعت کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں جو یکم ستمبر کو ہونے تھے۔ بورڈ نے اتوار کے روز یہ جانکاری دی اور کہا کہ امتحان کی نئی تاریخوں کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، ’’یکم ستمبر کو ہونے والے 10ویں اور 11ویں جماعت کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کی جانکاری الگ سے دی جائے گی۔‘‘

یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب جموں کے کئی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔

طلباء کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر لیا گیا فیصلہ

ان قدرتی رکاوٹوں کی وجہ سے طلباء اور امتحانی مراکز پر تعینات عملہ کے لیے بحفاظت اور وقت پر پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ بورڈ نے یہ فیصلہ طلباء کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کا رابطہ منقطع

مسلسل بارش نے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کا رابطہ منقطع کر دیا ہے جس کی وجہ سے نقل و حرکت تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ کئی اسکولوں کے طلبہ کا امتحانی مرکز تک پہنچنا خطرے سے بھرا ہوسکتا تھا، جس کی وجہ سے بورڈ نے امتحانات ملتوی کرنے کا محتاط فیصلہ کیا۔ طلباء بورڈ کی ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھ سکتے ہیں، جہاں امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ہوٹلوں اور دھرم شالوں کو خالی کرنے کا حکم

دوسری جانب جموں و کشمیر کے کٹرا میں حالیہ لینڈ سلائیڈ کے بعد انتظامیہ نے ہوٹلوں اور دھرم شالوں کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈ کے خطرے کے پیش نظر کٹرا میں تجارتی اداروں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کٹرا آفس نے اتوار کے روز یہ حکم جاری کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago