قومی

10 years of Swachh Bharat Mission: سوچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہونے پر عالمی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے پی ایم مودی کے نام تہنیتی پیغامات

وزیر اعظم  نریندر مودی کو آج سوچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہونے پر مختلف عالمی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح سوچھ بھارت مشن نے وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں بہتر صفائی ستھرائی کے ذریعہ ہندوستان کو نمایاں طور پر تبدیل کیا ہے۔وزیر اعظم نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کی  نیک خواہشات پر مائی گوو کے ذریعہ ایکس پر ایک پوسٹ  کا اشتراک کیا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے پی ایم نریندر مودی کی ستائش کی اور سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے تبدیلی کے اس اقدام کے ذریعہ  پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی، جو ایک صاف ستھرے اور صحت مند قوم کو فروغ دینے کے لیے برادریوں کو متحرک کرتی ہے۔

سوچھ بھارت مشن  کے 10 سال مکمل ہونے پر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے تبصرہ کیا کہ سوچھ بھارت مشن نے بہتر صفائی ستھرائی کے ذریعہ  ہندوستان کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے، جس نے پی ایم نریندر مودی کی  بصیرت انگیز قیادت میں ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔وزیراعظم نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو آساکاوا کی  نیک خواہشات پر مائی گوو کے ذریعہ ایکس  پر ایک پوسٹ کا اشتراک کیا۔

سوچھ بھارت مشن  کے 10 سال مکمل ہونے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو آساکاوا نے ایک تبدیلی کی مہم سوچھ بھارت مشن کی سربراہی کرنے پر پی ایم نریندر مودی کی  پذیرائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ شروع سے ہی اس بصیرت انگیز اقدام پر ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔سوچھ بھارت مشن  کے 10 سال مکمل ہونے پر  روحانی پیشوا ، شری شری روی شنکر نے کہا ’’ہمارے قابل احترام وزیر اعظم نریندر مودی  جی نےپورے ملک میں  سوچھ بھارت  مہم شروع کیا ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ  لوگوں کی توجہ صفائی کی طرف لوٹ آئی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین  رتن ٹاٹا کی  نیک خواہشات پر مائی گوو  کے ذریعہ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی۔میں سوچھ بھارت مشن مشن کے 10 ویں سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتا ہوں۔مودی نے ایکس پر مائی گوو کے ذریعہ بل گیٹس، مائیکروسافٹ  کے بانی اور انسان دوست کی نیک  خواہشات پر ایک پوسٹ شیئر کی۔سوچھ بھارت مشن  کے 10 سال مکمل ہونے پر مائیکروسافٹ  کے بانی اور انسان دوست ، بل گیٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’سوچھ بھارت مشن کا اثر حیرت انگیز رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

58 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago