آئی پی ایل

IPL 2025 Final: RCB Vs PBKS: رائل چیلنجرس بنگلورو نے پہلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 190 رن بنائے اور پنجاب کنگس کو 191 رن کا ہدف دیا

رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان  احمد آباد میں آئی پی ایل 2025 کا فائنل میچ کھیلا جارہا ہے۔  اس بار شائقین کو ایک نیا آئی پی ایل فاتح ضرور ملے گا۔ رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان یہ فائنل مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے پہلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 190 رن بنائے ہیں اور پنجاب کنگس کو 191 رن کا ہدف دیا ہے۔  رائل چیلنجرس بنگلورو کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 35 گیندوں پر 43 رن بنائے۔

 پنجاب کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور کائل جیمی سن نے تین-تین وکٹ حاصل کیے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کی بات کریں تو اب تک رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان کل 36 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں دونوں ٹیموں نے 18،18 میچز جیتے ہیں۔ یعنی اعداد و شمار کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں برابر ہیں۔ گزشتہ 10 مقابلوں میں آر سی بی نے 6 جبکہ پنجاب کنگز نے 4 میچز جیتے ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی، رَجت پاٹیدار (کپتان)، سواستِک چِکارا، جِیتیش شرما، فلپ سالٹ، منوج بھنڈاگے، ٹِم ڈیوڈ، کرونال پانڈیا، لیام لیونگسٹن، روماریو شیفرڈ، سوپنل سنگھ، بھونیشور کمار، جوش ہیزل ووڈ، نُوان تُشارا، یش دیال، رسخ دار سلام، سُویش شرما، موہت راٹھی، ابھینندن سنگھ، مَینک اگروال، بلیسنگ مُزاربانی، ٹِم سیفرٹ۔

پنجاب کنگز: نہال وڈھیرا، ہرنُور سنگھ، شریئس ایر، مشیر خان، پایلا اویناش، پربھسمرن سنگھ، وشنو وِنود، جوش اِنگلس، مارکس اسٹوئنس، پروین دوبے، پریانش آریہ، عظمت اللہ عمرزئی، ایرون ہارڈی، ہرپریت برار، سوریانش شیڈگے، ششَانک سنگھ، یُزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، ژیویر بارٹلیٹ، کلدیپ سین، وجے کمار ویشاک، یش ٹھاکر، مچل اووین، کائل جیمی سن۔

بھارت ایکسپریس اردو

Habiburrahman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

6 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

7 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago