آئی پی ایل

IPL 2025: Gujarat Vs Chennai Super Kings: لیگ کے آخری مقابلےمیں گجرات کو شرمناک شکست، جیت کے ساتھ چنئی سپر کنگس کا سفر ختم

ڈیوالڈ بریوس، ڈیون کانوے اور آیوش مہاترے کی زبردست بلے بازی کے بعد انشل کمبوج اور نور احمد کی شاندار گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگس نے گجرات ٹائٹنس پر 83 رنوں کی بڑی جیت درج کی۔ چنئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 230 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔ 231 رنوں کے جواب میں گجرات ٹائنٹس کی پوری ٹیم 18.3 اوورس میں 147 رنوں کے اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔ چنئی نے جیت کے ساتھ آئی پی ایل 2025 میں اپنے سفر کا اختتام کیا۔ اب اس بڑی شکست کا اثر گجرات کے پلے آف کے میچ پر بھی پڑ سکتا ہے۔ فی الحال گجرات 14 میچوں میں 9 جیت کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر بنی ہوئی ہے۔ ڈیوالڈ بریوس کو ان کی شاندار طوفانی نصف سنچری (23 گیندوں میں 57) رن کے لیے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گجرات کے احمد آباد میں کھیلے گئے اس مقابلہ میں چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنئی کے سلامی بلے باز آیوش مہاترے (17 گیندوں میں 34 رن) اور ڈیون کانوے (35 گیندوں میں 52 رن) نے ٹیم کو شاندار شروعات دلائی۔ اس کے بعد ڈیوالڈ بریوس (23 گیندوں میں 57 رن)، اُرول پٹیل (19 گیندوں میں 37 رن)، رویندر جڈیجہ (18 گیندوں میں 21 رن) اور شیوم دوبے (8 گیندوں میں 17 رن) کی بدولت چنئی نے 20 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔ اگر گجرات کے گیند بازوں کی بات کی جائے تو پرسدھ کرشنا 2 وکٹ، سائی کشور، راشد خان اور شاہ رخ خان 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

231 رنوں کے جواب میں گجرات ٹائٹنس کی شروعات اچھی نہیں رہی سلامی بلے باز اور ٹیم کے کپتان شبھمن گل (9 گیندوں میں 13 رن) جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ حالانکہ ٹیم کے دوسرے سلامی بلے باز سائی سدرشن (28 گیندوں میں 41 رن) نے ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کی لیکن ٹیم کے کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ ٹیم کے اسٹار بلے باز جوش بٹلر (7 گیندوں میں 5 رن)، شیرفین ردرفورڈ (صفر)، شاہ رخ خان (15 گیندوں میں 19 رن) اور راہل تیوتیا (10 گیندوں میں 14 رن) نے ٹیم کی شکست میں اہم کردار اد کیا۔ اگر چنئی کی گیند بازی کی بات کی جائے تو انشل کمبوج اور نور احمد نے 3-3 وکٹ، رویندر جڈیجہ نے 2 وکٹ اور خلیل احمد و متھیشا پتھیرانا نے 1-1 وکٹ حاصل کیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

4 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

5 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

6 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago