بین الاقوامی

Trump Warning Rodriguez: مادورو سے بھی بدتر انجام کی دھمکی، ٹرمپ کا وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو سخت پیغام

وینزویلا میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں اور سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تناؤ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے نازک وقت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی    عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کو کھلی اور سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے امریکہ کی بات نہ مانی تو انہیں سابق صدر نکولس مادورو سے بھی زیادہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک امریکی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے نہایت سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ      وینزویلا کے مستقبل کے لیے جو درست سمجھتا ہے، اگر روڈریگز اس پر عمل نہیں کرتیں تو انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ قیمت مادورو کے انجام سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا میں اقتدار کے توازن کو لے کر شدید ابہام پایا جاتا ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان میں واضح تضاد بھی نظر آیا۔ دراصل اس سے ایک دن قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ڈیلسی روڈریگز سے بات چیت ہوئی ہے اور وہ امریکہ کی شرائط پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روڈریگز وینزویلا کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکہ کے مشوروں پر غور کرنے کو آمادہ ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ ڈیلسی روڈریگز نے ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے مادورو کو زبردستی اقتدار سے ہٹانے پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر وینزویلا واپس بھیجا جائے۔ روڈریگز کے اس سخت موقف کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ٹرمپ نے ایک اور انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اگر روڈریگز امریکہ  کی بات مان لیں تو وینزویلا میں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا میں اقتدار کے معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے دوہری حکمت عملی اپنا رہی ہے۔ ایک طرف مذاکرات اور تعاون کا پیغام دیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب کھلی دھمکیوں کے ذریعے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ ڈیلسی روڈریگز کو دی گئی تازہ وارننگ اسی پالیسی کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

The street play ‘Athanni’ by the Pratidhvani Theatre Society: سنسکار بھارتی کے کلا سنکُل میں اسٹیج آرٹ سیمینار کا انعقاد، فن اور سماج کے درمیان مکالمے پر زور

سیمینار کی خاص کشش ’اٹھنی‘ نکڑ ناٹک کی پیش کش رہی، جسے پرتدھونی تھیٹر سوسائٹی…

23 minutes ago

تاجروں کی اپیل بے اثر، یکم نومبر کو ہی ہوگی رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی مہا ریلی، ملیکارجن کھڑگے نے کی یہ بڑی اپیل

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ صرف ووٹ بچانے کی لڑائی نہیں، بلکہ…

26 minutes ago

Judge’s son in a Mercedes released: جج صاحب کا مرسڈیز چلانے والا نابالغ بیٹا رہا، متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر اٹھائے سوال

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ…

1 hour ago