بین الاقوامی

Yevgeny Prigozhin’s video goes viral: ویگنر آرمی چیف یوگینی پریگوزن زندہ ہے! وائرل ویڈیو کے متعلق کیا جا رہا ہے بڑا دعویٰ، دیکھیں ویڈیو

Yevgeny Prigozhin: روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر آرمی کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی 23 اگست کو پلین حادثے میں ہلاکت ہو گئی تھی۔ اب پریگوزن کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن زندہ ہیں۔ جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ دعویٰ خود روس کے لوگ کر رہے ہیں۔ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ یوگینی جنوبی افریقہ میں موجود ہیں۔

وائرل ہو رہی ہے پریگوزن کی ویڈیو

آپ کو بتاتے چلیں کہ ویگنر گروپ کے چیف یوگینی پریگوزن کی 23 اگست کو طیارہ حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ اس کی تصدیق خود روس نے کی ہے۔ جس کے بعد پریگوزن کو منگل کے روز پٹسبرگ شہر میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔ اب وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو فوج کی وردی پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس کے دائیں ہاتھ پر گھڑی بندھی ہے۔ ویڈیو چلتی گاڑی میں بنائی گئی ہے۔ تاہم بھارت ایکسپریس اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

 

ویڈیو میں موجود شخص بول رہا ہے…

ویڈیو میں یوگینی پریگوزن کہتے ہیں، “ان لوگوں کے لیے جو بحث کر رہے ہیں کہ میں زندہ ہوں یا نہیں… میں کیا کر رہا ہوں… آج ویک اینڈ ہے۔ اگست 2023 کا دوسرا حصہ۔ میں جنوبی افریقہ میں ہوں۔ ان لوگوں کے لیے جو مجھے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جو بھی بات کرنا چاہتے ہیں… یقیناً کریں، سب کچھ ٹھیک ہے۔‘‘

پلین حادثے میں ہوئی تھی ہلاکت

وائرل ویڈیو کو یوکرین کے ایک وزیر کے مشیر اینٹون گیروشینکو نے بھی شیئر کیا ہے۔ پریگوزن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خلاف اعلان جنگ کر دیا تھا۔ دو ماہ بعد یوگینی کا پرائیویٹ جیٹ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جاتے ہوئے روس کے علاقے ٹور میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi: نیتن یاہو نے پی ایم مودی سے فون پر کی بات، یوم آزادی پر کیپٹن اسمت مچھار کے ساتھ مشعل روشن کرنے کی دی دعوت

اسرائیلی وزیر اعظم نے کیپٹن اسمت مچھار کو ’بھارت کا بہادر پائلٹ‘ قرار دیا۔ دونوں…

22 minutes ago

Akhilesh Yadav’s Reaction After Meeting Azam Khan: ’’اعظم تھے، اعظم ہیں اور اعظم رہیں گے‘‘، رام پور جیل میں اکھلیش یادو اور اعظم خان کے درمیان کیا بات ہوئی؟

2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے…

44 minutes ago

India ITME 2026: انڈیا آئی ٹی ایم ای 2026، گریٹر نوئیڈا میں جمع ہوگی دنیا بھر کی ٹیکسٹائل صنعت، 40 سے زائد ممالک کی شرکت

انڈیا آئی ٹی ایم ای 2026 اس دسمبر گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے جا رہا…

1 hour ago

Adani Group: اڈانی انرجی سولیوشنز کے دوسری سہ ماہی کے نتائج شاندار، EBITDA میں 67 فیصد کا زبردست اضافہ

اڈانی انرجی سولیوشنز لمیٹڈ (AESL) نے مالی سال 2027 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج…

2 hours ago