قومی

INDIA Alliance Meeting: انڈیا اتحاد کی ممبئی میٹنگ میں ڈرامہ، کپل سبل کو اسٹیج پر دیکھ کر کانگریس میں ناراضگی

ممبئی میں اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا (I.N.D.I.A.) اتحاد کا آج دوسرا دن ہے۔ جمعہ کو جب اس میٹنگ میں راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کپل سبل کی غیر متوقع انٹری ہوئی تو اس سے کانگریس لیڈران ناراض ہوگئے۔ دراصل کپل سبل میٹنگ میں باضابطہ طور پر مدعو رکن نہیں تھے، لیکن ان کی موجودگی نے کئی کانگریس لیڈران کو غیرمطمئن کردیا۔ کچھ لیڈران فوٹو سیشن میں ان کی موجودگی سے ناخوش نظرآئے اور کانگریس بھی اس سے ناراض نظرآئی۔

کے سی وینو گوپال ہوئے ناراض

ساتھ ہی کانگریس لیڈرکے سی وینو گوپال نے فوٹوسیشن سے پہلے ان کے اچانک شامل ہونے کی شکایت ادھو ٹھاکرے سے کردی۔ حالانکہ فاروق عبداللہ اور اکھلیش یادو نے وینو گوپال کو منانے کی کوشش کی۔ یہاں تک کہ راہل گاندھی نے بھی کہا کہ انہیں کسی سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ آخرکار کپل سبل کو بھی فوٹو سیشن کا حصہ بنایا گیا اور میٹنگ میں ان کا استقبال کیا گیا۔

کانگریس میں طویل عرصے تک رہنے کے باغی ہوئے ہیں کپل سبل

سماجوادی پارٹی میں کپل سبل گزشتہ مئی 2022 میں کانگریس چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ کپل سبل کانگریس کے بڑے لیڈران میں شمارکئے جاتے تھے۔ یوپی اے حکومت کے دوران کپل سبل مرکزی وزیرقانون سے لے کر وزارت برائے انسانی وسائل تک کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں، لیکن گزشتہ کافی وقت سے کانگریس قیادت سے ناراض چل رہے تھے۔ کپل سبل کانگریس کے ان لیڈران میں شمار کئے جاتے تھے، جو پارٹی کو سب سے زیادہ چندہ دیا کرتے تھے۔ کپل سبل پنجابی برہمن برادری سے آتے ہیں اوردہلی کی سیاست میں ان کا اہم رول مانا جاتا رہا ہے۔ راجیہ سبھا میں نامزدگی کے بعد کپل سبل نے کہا تھا کہ میں کانگریس کا لیڈر تھا، لیکن اب نہیں۔

ممبئی میں اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ میں شامل لیڈران کی تصاویر یہاں دیکھیں۔

میٹنگ میں شامل ہیں یہ لیڈران

ممبئی میں ہورہی انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں  28 جماعتوں کے لیڈران شامل ہیں، جن میں کانگریس کی سابق صدرسونیا گاندھی، کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، راہل گاندھی، کے سی وینو گوپال، شیوسینا (یوبی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راؤت ، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، ڈیرک اوبرائے، ابھیشیک بنرجی، ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا شامل ہوئے۔ جنتا دل (یونائیٹیڈ) سے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، قومی صدرللن سنگھ، سنجے کمار سنگھ شامل ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، منوج جھا، سنجے یادو شامل ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے سربراہ اور جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، ابھیشیک پرساد، سنیل کمار شریواستو شامل ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے شرد پوار، سپریا سولے اور جینت پاٹل شامل ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، رام گوپال یادوکرنمے نندا، ابوعاصم اعظمی شامل ہیں۔  راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے سربراہ جینت چودھری اور سابق رکن پارلیمنٹ شاہد صدیقی شامل ہیں۔ اپنا دل (کمیرا وادی) سے کرشنا پٹیل اور پنکج نرنجن شامل ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ اورسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ شامل ہیں۔ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی اور التجا مفتی شامل ہیں۔  کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) سے سیتا رام یچوری، اشوک دھوالے شامل ہیں۔ جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) سے ڈی راجہ، بنوئے وساوم، بھال چندرا کانگو شامل ہیں۔ ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آرایس پی) کے منوج بھٹا چاریہ شامل ہیں۔ آل انڈیا فارورڈ بلاک کے جی ڈیواراجن، ایم ڈی ایم کے لیڈروائیکو ایم پی وی سی کے لیڈر تھول تھروماوالاون، ایم ڈایالن، ڈی روی کمار، ودوتھلائی چروتھیگیل کٹاچی اور کے ایم ڈی کے  لیڈر ایسورن راما سوامی کونگوناڈو مکّل ڈیسیو کٹیچی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کپل سبل کا نام باضابطہ مدعو فہرست میں نہیں ہے، لیکن وہ بھی شامل ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago