ایلون مسک ہمیشہ ٹرینڈ میں رہتے ہیں ۔ جہاں ایکس نے ٹویٹر کا یوآر ایل مکمل طور پر تبدیل کر دیا تھا۔ اب برازیل میں ایلون مسک کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ برازیل میں ایکس کو ہمیشہ کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ برازیل میں سپریم کورٹ نے ایکس پر پابندی لگا دی ہے۔ یہی نہیں، اب اعلان کیا گیا ہے کہ ایکس ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اگر کوئی وی پی این کی مدد سے اس ایپ کو استعمال کرتا ہے تو اسے بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
کیا ہے پورا معاملہ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیک خبروں کے معاملے میں ایکس کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عدالت کا ماننا ہے کہ ایکس پلیٹ فارم پر بہت ساری فیک خبریں ہیں جس سے یوزرکو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ویڈیوز بھی بغیر کسی تصدیق کے وائرل ہو رہے تھے۔ اسی کے پیش نظر برازیل کی سپریم کورٹ نے یہ سخت فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں ایکس پر پابندی لگا دی ہے۔
برازیل کے جسٹس ڈی مورس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت اس پلیٹ فارم پر پابندی لگانے کا حکم دیتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل عدالت نے ایلون مسک کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا ،جس میں انہیں کمپنی کی جانب سے قانونی افسر مقرر کرنے کو کہا گیا تھا۔
لیکن ایکس نے اس حکم پر عمل نہیں کیا اور کہا کہ ان کے قانونی افسر کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس لیے وہ وہاں اپنے کسی افسر کو تعینات نہیں کر رہے۔
کتنا جرمانہ ؟
برازیل کی سپریم فیڈرل کورٹ نے ایکس پر سخت فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ایکس پر پابندی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر کوئی ایکس استعمال کرتا ہے تو اس پر 50 ہزار ریئس جرمانہ ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر وی پی این یا خفیہ طور پر اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں برازیل میں ایکس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب وہاں کے لوگ اس ایپ کو استعمال نہیں کر سکتے۔
بھارت ایکسپریس
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…