بین الاقوامی

Crown Prince Mohammed bin Salman: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھارت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پرکیوں ایسی بات کہی ؟

Crown Prince Mohammed bin Salman: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران پر طنز کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی بات کی ہے۔ بدھ کو فاکس نیوز نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ایران جوہری ہتھیار بناتا ہے تو ہم بھی جوہری ہتھیار بنائیں گے، کیونکہ طاقت کا توازن ضروری ہے۔’

سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ نے بھی اس انٹرویو کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔ اخبار نے اسرائیل سعودی تعلقات کو زیادہ اہمیت دی ہے۔

جوہری ہتھیاروں کے خطرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ دنیا ایک اور ہیروشیما کا تجربہ نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی ملک جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے تو یہ غلط قدم ہے، ہم ایسی چیزوں سے پریشان ہیں’۔

اسرائیل  کے ساتھ تعلقات پر کیا کہا؟

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو ‘‘معمول’’ کرنے کی کوششوں کے بارے میں پوچھے جانے پرسعودی عرب کے ولی عہد نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا کہ سعودی عرب نے بات چیت روک دی ہے۔ ایسی باتوں کو لے کر انہوں نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘‘ہم ہر روز قریب آ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ پہلی بار سنجیدہ نظر آ رہے  ہیں ، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ یہ کیسے چلتا ہے۔‘‘ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے، سعودی عرب کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ اسرائیل میں کس کی حکومت ہے۔

ولی عہد نے بھارت سے تعلقات پر کیا کہا؟

انٹرویو کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جی 20 دہلی سمٹ میں ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے معاہدے کے حوالے سے ایک سوال پوچھا گیا۔

اس پر شہزادہ سلمان نے کہا کہ ‘اس اقتصادی راہداری کے ذریعے ہندوستان مشرق وسطیٰ اور یورپ کو جوڑے گا اور اس سے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔’ انہوں نے بتایا کہ راہداری کی تعمیر سے یورپ کا فاصلہ چند دنوں میں کم ہو سکتا ہے۔

اسامہ بن لادن کے بارے میں ولی عہد نے کہا کہ وہ امریکہ اور سعودی دونوں کے دشمن تھے۔  اسامہ بن لادن اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے سعودی عرب کو نقصان پہنچاتا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago