-بھارت ایکسپریس
Houston Club Firing: اتوار کی صبح نیویارک کے علاقے سائراکیز میں ایک اسٹریٹ پارٹی کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ اس تشدد میں تیرہ افراد زخمی ہوئے۔ سائراکیز پولیس نے بتایا کہ ڈیوس اسٹریٹ کے 100 بلاک کے قریب اسٹریٹ پارٹی میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس دوران کسی معاملے کو لے لر تشدد پھوٹ پڑا ۔ اس تشد د میں جم کر چاقو اور بندوقوں کا بھی استعمال کیا گیا ۔ تشدد میں 4 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے، چھرا لگنے سے 6 افراد زخمی اور کار کی ٹکر سے 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے بعد پولیس پارکنگ ایریا میں پہنچی تو معلوم ہوا کہ 6 افراد کو گولیاں لگی ہیں ۔جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی شخص کی سرجری ہوئی ہے۔ ملزمان کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ ہیوسٹن کے پولیس چیف ٹرائے فائنر نے کہا کہ کسی نے پارکنگ میں فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
متاثرین کی عمر کیا ہے؟
ہیوسٹن کے پولیس چیف ٹرائے فائنر نے بتایا کہ کلب کی پارکنگ میں ایک دیوانے نے پرہجوم جگہ پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے نصف درجن افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس چیف نے بتایا کہ 6 زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اس کی سرجری ہوئی ہے۔ ہم اوپر والے سے دعا کرتے ہیں کہ وہ محفوظ رہے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ حملے کے فوراً بعد انہیں کلب کے قریب واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
نیویارک پوسٹ نے Syracuse.com کے حوالے سے بتایا کہ لوگ سوشل میڈیا پر ملنے والی معلومات کی بنیاد پر ایک بلاک پارٹی کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ایک پڑوسی نے بتایا کہ لڑائی آدھی رات سے پہلے شروع ہوئی تھی، لیکن جلدی ختم ہوگئی، نیویارک پوسٹ نے رپورٹ کیا۔ پھر تقریباً 20 منٹ بعد ایک اور ہاتھا پائی ہوئی اور اس دوران درجنوں گولیاں چل گئیں۔
-بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…