امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے جمعرات (11 جولائی 2024) کو ہندوستان کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سے فون پر بات کی۔ امریکہ میں رواں برس کے آخر تک صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں ان دونوں لیڈروں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو لے کر کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ امریکہ میں جو بائیڈن کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ان کی جگہ کملا ہیرس کا نام تجویز کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہ مطالبات جو بائیڈن کی خراب صحت کی وجہ سے کیے جا رہے ہیں۔
کملا ہیرس صدارتی امیدوار ہو سکتی ہیں۔
امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض حلقوں میں یہ امر بھی موضوع گفتگو ہے کہ ہندوستانی اور افریقی نژاد ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں صدارتی امیدوار ہو سکتی ہیں، کیونکہ یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا صدر جو بائیڈن صحت سے متعلق مسائل کے پیش نظر اس انتخابی دوڑ میں شریک ہوں گے؟۔ دوسری جانب بائیڈن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑنے اور اپنے ریپبلکن حریف ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ میں صدر کے عہدے کے لیے انتخابات رواں برس نومبر میں ہونے ہیں۔
جو بائیڈن کے ہارنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما کے مشیر ڈیوڈ ایکسلروڈ نے کہا تھا کہ جو بائیڈن آئندہ صدارتی انتخابات میں بڑے مارجن سے ہار رہے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بائیڈن زمینی حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں۔
جو بائیڈن کو امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے لیے چیلنج کا سامنا ہے۔ تاہم جون میں ہونے والی بحث کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے کچھ لیڈران ان کی امیدواری پر سوالات اٹھا رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…