بین الاقوامی

US to Rollback India tariffs scott bessent: خوشخبری! بھارت کاٹیرف نصف کر سکتا ہے امریکہ، روسی تیل کی سپلائی کم ہونے پر فنانس منسٹر بیسنٹ نے دیے اشارے

امریکہ کے فنانس منسٹر اسکاٹ بیسنٹ نے اشارہ دیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ بھارت پر عائد 50فیصدٹیرف میں سے نصف یعنی 25فیصد کی کمی پر غور کر سکتی ہے۔ بیسنٹ کے مطابق، بھارت نے حالیہ مہینوں میں روس سے خام تیل کی خریداری کم کر دی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ اسی وجہ سے امریکہ یہ فیصلہ لے سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں بیسنٹ نے کہا کہ روس سے تیل کی درآمدات کم کرنے کے بھارت کے اقدام نے کم از کم 25فیصد ٹیرف میں نرمی دینے کے لیے حالات سازگار بنا دیے ہیں۔قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ نے بھارت پر دو مرحلوں میں ٹیرف عائد کیے تھے۔ پہلے 25فیصد ٹیرف لگایا گیا اور پھر روس سے تیل خریدنے پر مزید 25فیصد کا ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔ بیسنٹ نے کہا، بھارت پر ہمارا 25فیصد ٹیرف لگانا کامیاب رہا۔ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری بند کر دی ہے۔ ٹیرف ابھی بھی لاگو ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اب اسے ہٹانے کا راستہ کھلا ہے۔’’

بھارت سے ریفائنڈ تیل خرید کر ’احمقانہ‘  کام کر رہے ہیں؟

ساتھ ہی بیسنٹ نے یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت سے ریفائنڈ تیل خرید کر ’احمقانہ‘  کام کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ کے ٹیرف نے بھارت کو روسی تیل کم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے داووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے، بیسنٹ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری میں کافی کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بھارت نے روس-یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روسی تیل خریدنا شروع کیا تھا، لیکن صدر ٹرمپ نے ان پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا اور بھارت نے روسی تیل خریدنا کم کر دیا۔‘‘

بھارت پر کتنا ٹیرف لگا ہے؟

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدر بننے کے بعد دنیا کے کئی ممالک پر باہمی (ریسپرکل) ٹیرف عائد کیے، جس میں بھارت بھی شامل ہے۔ بھارت پر امریکہ نے مجموعی طور پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہے، جس میں 25 فیصد ریسپرکل ٹیرف اور روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے 25 فیصد اضافی ٹیرف شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ جو ممالک روس سے تیل خریدیں گے، ان پر مستقبل میں 500 فیصد تک ٹیرف لگانے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

49 minutes ago

Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل

بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…

1 hour ago

Congress Controversy: کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہنگامہ، اجے رائے اور ممتا چودھری کے حامیوں میں تصادم، جوتے لے کر کیا احتجاج

لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…

1 hour ago