بین الاقوامی

Marinera Crew Case: امریکہ نے کہا ’میرینیرا کرو کے خلاف درج ہوگا فوجداری مقدمہ‘، روسی وزارت خارجہ نے کہا- ہماری پوری نظر

ماسکو: امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے ضبط شدہ جہاز مَیرینیرا پر سوار عملے کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ادھر روسی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی اہلکاروں کے جہاز پر سوار ہونے سے متعلق خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے کہا کہ روس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹینکر پر موجود روسی شہریوں کے ساتھ انسانی سلوک کرے، ان کے حقوق کا مکمل احترام یقینی بنائے اور انہیں جلد از جلد وطن واپس بھیجے۔

دوسری جانب امریکہ کی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ امریکی حکام ضبط شدہ مَیرینیرا ٹینکر—جسے بیلا-1 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے—کے عملے کے ارکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کریں گے۔ ان کے مطابق، جہاز کے عملے نے ٹینکر کو ’’بچانے کی بھرپور کوشش‘‘ کی، جو مبینہ طور پر ’’وینزویلا اور ایران سے پابندی شدہ تیل کو ٹرانسپورٹ کر رہا تھا‘‘۔

جہاز کے ارکان کی ہو رہی ہے مکمل جانچ

انہوں نے کہا، ’’کوسٹ گارڈ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے کے باعث اس جہاز کے ارکان کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے اور تمام ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں گے۔‘‘

کئی دیگر جہازوں پر بھی امریکہ کی نظر

اٹارنی جنرل نے مزید کہا، ’’محکمۂ انصاف اسی نوعیت کی کارروائی کے لیے کئی دیگر جہازوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے—کسی بھی جہاز پر موجود وہ افراد جو کوسٹ گارڈ یا دیگر وفاقی حکام کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے، ان کی جانچ کی جائے گی اور قانون کے مطابق ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔‘‘

مَیرینیرا کے عملے کو لایا جائے گا امریکہ

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکی وفاقی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے تحت ممکنہ عدالتی کارروائی کے لیے مَیرینیرا کے عملے کو امریکہ لایا جا سکتا ہے۔

تیل کے دو ٹینکروں کو پکڑنے کا دعویٰ

امریکہ نے بدھ (7 جنوری) کو مبینہ طور پر وینزویلا سے تیل خریدنے جا رہے دو ٹینکروں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان میں ایک روسی جہاز مَیرینیرا اور دوسرے کا نام صوفیہ تھا، جس پر پنامہ کا پرچم لگا ہوا تھا۔

کسی کو طاقت کے استعمال کا حق نہیں

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق، روس کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ 1982 کے اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے قانونِ سمندر کے قواعد کے تحت کسی بھی ملک کو دوسرے ممالک کے دائرۂ اختیار میں رجسٹرڈ جہازوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا حق حاصل نہیں ہے۔

امریکہ نے مَیرینیرا کو بحر اوقیانوس میں پکڑا

امریکہ نے روسی پرچم بردار تیل ٹینکر مَیرینیرا کو شمالی بحرِ اوقیانوس میں جبکہ دوسرے جہاز کو بحیرۂ کیریبین میں روکا تھا۔ دونوں جہاز چند گھنٹوں کے وقفے سے پکڑے گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

5 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

6 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

6 hours ago