بین الاقوامی

US releases footage of airstrikes: امریکہ نے جاری کی ایرانی بحری جہازوں پر فضائی حملوں کی ویڈیو، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ

مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی بحری جہازوں پر کیے گئے فضائی حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جبکہ ایران نے بھی امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا ہے، جس سے خطے کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی بحری جہاز طویل عرصے سے خطے میں عالمی جہازرانی کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔ بیان میں کہا گیا: ’’اب وہ دن ختم ہو چکے ہیں جب ایرانی بحری جہاز علاقائی پانیوں میں خلل ڈالتے تھے۔‘‘

ایران کا دبئی میں حملوں کا دعویٰ

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوج کے دو خفیہ ٹھکانوں پر حملے کیے گئے، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ ایران کے مطابق ان مقامات پر 500 سے زائد امریکی فوجی موجود تھے، جن میں سے تقریباً 400 ایک مقام اور 100 دوسرے مقام پر تھے۔ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے مبینہ طور پر ان ٹھکانوں کی نشاندہی کر کے میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ’’بھاری جانی نقصان‘‘ ہوا اور ایمبولینسیں کئی گھنٹوں تک زخمیوں اور ہلاک شدگان کو منتقل کرتی رہیں۔ ایرانی فوجی ترجمان نے کہا کہ امریکی قیادت کو اب اندازہ ہو جانا چاہیے کہ یہ خطہ امریکی فوجیوں کے لیے ’’قبرستان‘‘ بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کو بالآخر پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔

خلیجی ممالک کو ایران کی وارننگ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خلیجی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو امریکہ اور اسرائیل کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔  صدر پزیشکیان نے کہا کہ ایران پیشگی حملوں کا قائل نہیں، لیکن اگر تہران کے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر ہمارے مراکز پر حملہ ہوا تو ہم سخت ردعمل دیں گے، اور دشمنوں کو اپنی زمین سے جنگ چلانے کی اجازت نہ دیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi attends Shabad Kirtan: گرونانک دیو جی کے پرکاش پرب کی تقریبات سے قبل وزیراعظم مودی کی دہلی کے لوک نواس میں شبد کیرتن میں شرکت

اس پروگرام کی میزبانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کی۔ دہلی کی…

18 minutes ago

Who is Bisleri Owner: کون ہے بسلری کا مالک؟ 4 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی کمپنی، آج 7,000 کروڑ روپے کی ہے مالیت، جانئے کس کی ہے کتنی حصے داری

بسلری انٹرنیشنل کے مالک معروف صنعت کار رمیش چوہان ہیں۔ ان کی بیٹی جینتی چوہان…

55 minutes ago