بین الاقوامی

سیزفائر سے بھی کچھ بڑا کرنے والے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ؟ جی-7 سمٹ سے لوٹتے ہی ایران-اسرائیل جنگ سے متعلق تعطل میں اضافہ

امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ جی-7 سمٹ کو درمیان میں ہی چھوڑکرچلے گئے۔ ٹرمپ کے جانے کے بعد فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے ڈرنالڈ  ٹرمپ پرطنزکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائرپرکام کرنے کے لئے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے اب انہیں جواب دیا ہے اورسمٹ چھوڑنے کی وجہ بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکرون کوپتہ ہی نہیں ہے کہ میں کیوں چلا گیا۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ سیز فائرسے بھی کچھ بڑا کام کرنے والے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے ایمینوئل میکرون کو’پبلیسٹی سیکر’ کہا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔ ٹرمپ نے لکھا، ”تشہیرکی خواہش رکھنے والے فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے غلطی سے کہا کہ میں کناڈا میں جی-7 سمٹ چھوڑ کرواپس جا رہا ہوں تاکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر کام کرسکوں۔ غلط بات! انہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ میں اب واشنگٹن کیوں جا رہا ہوں، لیکن یہ یقینی ہے کہ اس کا سیز فائر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس سے کہیں زیادہ بڑا کام ہے۔ ایمینوئل ہمیشہ غلط ہی بولتے ہیں۔”

 

ٹرمپ نے ایران کو دی وارننگ

ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے لوگوں سے تہران کوخالی کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہے اگر ایران امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر راضی ہوتا توموجودہ بحران سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیل ڈیڈ لاک تک پہنچ گئی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے، تنازعہ مزید بڑھنے کا خطرہ رہے گا۔

جی-7 ممالک نے کی اسرائیل کی حمایت

جی-7 ممالک کے لیڈران نے مشرق وسطیٰ (مڈل ایسٹ) میں امن اوراستحکام کے لئے اپنی حمایت اسرائیل کودی ہے۔ اس سے ایران کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جی-7 ممالک نے کہا ہے کہ اسرائیل کو خود کی حفاظت کرنے کا پورا اختیارہے اورہم اس کے ساتھ ہیں۔ سربراہی اجلاس سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں جی-7 کے لیڈران نے بھی ایران کوعلاقائی عدم استحکام اوردہشت گردی کی بڑی وجہ قراردیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

1 minute ago

Test Match: ٹیسٹ: شانتو اور رحیم کی جوڑی نے افغانستان کے خلاف 159 رنز جوڑے، تیسرے دن تک بنگلہ دیش کو 329 رنز کی برتری

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…

33 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

35 minutes ago

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

1 hour ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

2 hours ago