بین الاقوامی

Us military attack Caribbean sea: وینزویلا سے کشیدگی کے درمیان امریکہ کی بڑی کارروائی، کیریبین سمندر میں مشتبہ منشیات کی کشتی پر فوجی حملہ

وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایک بار پھر امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں فوجی کارروائی کی ہے۔ یہ حملہ ایک مشتبہ منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر کیا گیا۔ اس حملے میں کچھ لوگ زندہ بھی بچ گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات میں مزید کشیدگی بڑھنے کے اندیشے دکھائی دے رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوج کی اس کارروائی کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اب تک یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ جو افراد اس حملے میں زندہ بچے ہیں، ان کو کوئی مدد فراہم کی گئی یا وہ امریکی حراست میں ہیں۔

پہلے بھی کر چکا ہے حملہ

امریکی فوج اس سے پہلے بھی کیریبین سمندر میں وینزویلا کے نزدیک کئی مشتبہ کشتیوں پر حملے کر چکی ہے، جن میں تقریباً 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی محکمہ دفاع نے ان افراد کو ’نارکو ٹیررسٹ‘ یعنی منشیات سے وابستہ دہشت گرد قرار دیا تھا۔ تاہم، امریکی فوج کی ان کارروائیوں پر کئی قانونی ماہرین نے سوالات اٹھائے ہیں۔

ٹرمپ نے وینزویلا کی حکومت کو قرار دیا غیر قانونی

قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لووِٹ نے مادورو پر غیر قانونی حکومت چلانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مادورو وینزویلا کے عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے منشیات سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں امریکہ پہلے سے شامل ہے، اس لیے ان حملوں کی قانونی حیثیت پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ان حملوں کی ویڈیوز بھی خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

JMI Student Union Elections Will Held In 2027: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 2027 میں ہوں گے طلبہ یونین کے انتخابات، یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ

طلبہ کی تحریک کے درمیان انتظامیہ نے جاری کیا حکم، 15 مئی 2027 تک طلبہ…

18 minutes ago

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

42 minutes ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

1 hour ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

2 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

3 hours ago