فلپائن کے علاقے منڈاناؤ میں جمعہ17 اکتوبر 2025 کو شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کی تصدیق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے کی ہے۔ ایک ہفتہ قبل اسی علاقے میں 7.5 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا، جس نے خطے میں شدید تباہی مچائی تھی۔ زلزلے کے حالیہ جھٹکے سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل کر کھلے میدانوں میں پناہ لینے پرمجبور ہو گئے۔ یورپی-بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 62 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے متعدد اسکولوں اور ایک اسپتال کو نقصان پہنچا ،جب کہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور عوام کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور طبی ٹیمیں روانہ کی جا رہی ہیں۔
سونامی الرٹ جاری، بعد میں واپس
زلزلے کے بعد منڈاناؤ کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، جس کے باعث خطرناک لہروں کے پیشِ نظر تٹّی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا۔ بعد ازاں صورتحال کے کنٹرول میں آنے پر وارننگ واپس لے لی گئی۔
داؤاؤ شہر میں افراتفریسب سے زیادہ متاثرہ علاقہ داؤاؤ سٹی رہا، جہاں کی آبادی 54 لاکھ سے زائد ہے۔ شہر میں اسکولوں اورسرکاری دفاتر کو خالی کرا لیا گیا اور عوام کو اونچے مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔ مقامی حکام کے مطابق آفٹر شاکس کی مزید امکان موجود ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلپائن میں منگل 30 ستمبر کو زلزلہ آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے پتھر اور کنکریٹ کی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی تھی، جب کہ زخمیوں کی تعداد سینکڑوں بتائی جا رہی ہے۔
زلزلے کے حوالے سے مقامی فائر آفیسر رے کینیٹ کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز ساحلی شہر بوگو سے تقریباً 17 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ،جس کی آبادی 90,000 تھی۔ عمارتوں کو نقصان پہنچا، اسفالٹ سڑکیں اکھڑ گئیں، اور شہر کی بجلی کی فراہمی میں بھی خلل پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا تو ہم اپنی بیرکوں میں تھے کہ اچانک زمین ہلنے لگی۔ کوئی وقت ضائع کیے بغیر ہم وہاں سے بھاگے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ایشین گیمز 2026 میں اتوار کو بھارت کے کئی اہم مقابلے، خواتین کرکٹ ٹیم کی…
کسٹمز کی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ اطلاع اور مسافروں کی پروفائلنگ کی بنیاد…
یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی نے لکھنؤ میں اپنے دفتر کے…
سکندرآباد میں جنوبی وسطی ریلوے کے حکام نے بتایا، متعلقہ اہلکار کی شناخت تلنگانہ ریاستی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جالھوپور میں واقع قومی فرانزک سائنس یونیورسٹی کا افتتاح بھی…
پی ایم مودی نے کہا، ’’میں آپ تمام نوجوان ساتھیوں اور آپ کے اہل خانہ…