بین الاقوامی

US airstrikes on Yemen’s capital: امریکہ نے یمن کے دارالحکومت اور دیگر صوبوں پر فضائی حملوں کا نیا دور کیا شروع، عمارتوں کو بنایا نشانہ

صنعا: امریکہ نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ کیا، جس میں کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سات خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حملوں میں صنعا کے جیراف علاقے میں زیر تعمیر عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے قریبی مکانات کو نقصان پہنچا اور ملحقہ عمارت میں پناہ لینے والے شہری زخمی ہوئے۔

حوثیوں کے زیر کنٹرول ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اس علاقے پر یہ دوسرا امریکی حملہ تھا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 53 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوئے تھے۔

بدھ کے روز ہوئے امریکی حملے صنعا تک محدود نہیں تھے۔ صعدہ، البیضاء، حدیدہ اور الجوف صوبوں میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بھی بمباری کی گئی۔

شمالی یمن پر قابض حوثیوں نے بدھ کے روز دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین پر کروز میزائل داغے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹوں میں چوتھی بار ایسا ہوا ہے۔

ایک بیان میں حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے کہا کہ یہ آپریشن کروز میزائلوں اور ڈرونز سے کیا گیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ’دشمن امریکی فضائی حملوں‘ کو پسپا کرنے میں کامیاب رہا۔

حوثی گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ صرف ان جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا تعلق اسرائیل سے ہے۔ ان کا مقصد اسرائیل پر غزہ پر حملے بند کرنے اور امدادی سامان فلسطینیوں تک پہنچنے کی اجازت دینا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں کا مقصد بین الاقوامی تجارتی راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز حوثی باغیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے حملے بند نہ کیے تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ٹرمپ نے کہا تھا، ’’تم پر ایسی آفت آئے گی جو تم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

44 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

56 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago