علاقائی

Bikaner Road Accident: راجستھان کے بیکانیر میں سڑک حادثہ، کار پر پلٹی ٹرالی، چھ افراد کی موت

بیکانیر: راجستھان کے بیکانیر میں بدھ کی آدھی رات کو ایک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ بیکانیر کے دشنوک علاقے میں واقع اوور برج پر اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران گزرنے والی کار پر ٹرالی پلٹ گئی۔

کار میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر طویل جام لگ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دشنوک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرین اور تین جے سی بی کی مدد سے ٹرالی کو کنارے کیا۔ اس کے بعد گاڑی میں سوار تمام لوگوں کو باہر نکال کر اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار نوکھا کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس نے لاشوں کو پی بی ایم اسپتال بیکانیر کے مردہ خانہ میں رکھا ہے۔

مہلوکین ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دشنوک آئے تھے۔ اس کے بعد وہ رات گئے نوکھا واپس لوٹ رہے تھے۔ اس کے بعد دشنوک اوور برج پر گاڑی کے ساتھ چلتی ٹرالی اس پر پلٹ گئی۔ جس کی وجہ سے کار بری طرح چکنا چور ہو گئی اور اس میں موجود تمام افراد دب گئے۔ اس کے بعد شاہراہ پر طویل جام لگ گیا۔

پولیس کے مطابق مہلوکین کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈز کی بنیاد پر ان کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مہلوکین کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور لواحقین موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کر کے تباہ شدہ گاڑیوں کو وہاں سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔ تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم جمعرات کو کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

4 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago