بین الاقوامی

US imposes new sanctions on Iran: جوہری پروگرام پر مذاکرات کے درمیان امریکہ نے ایران پر لگائی نئی پابندیاں، ایران نے کہا-یہ معاشی دہشت گردی ہے

ایران نے جمعرات کو امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے ایک اور دور سے چند روز قبل اسلامی جمہوریہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کو ’’معاشی دہشت گردی‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ایرانی تیل کی فروخت میں ملوث سات کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، جن میں سے چار متحدہ عرب امارات میں ہیں اور ایک ترکی میں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ’’جب تک ایران اپنی عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ دینے کے لیے تیل اور پیٹرو کیمیکل کی آمدنی کا استعمال جاری رکھتا ہے اور اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور پراکسیوں کی حمایت کرتا ہے، تب تک امریکہ ایران اور اس کے تمام شراکت داروں کو جواب دہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کرے گا۔‘‘ واضح رہے کہ امریکہ نے یہ قدم آئندہ ہفتے کے روز روم میں ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات کے چوتھے دور سے پہلے اٹھایا ہے۔

یہ معاشی دہشت گردی ہے: ایران

امریکہ کے اس قدم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ پابندیاں اقتصادی دہشت گردی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے درمیان دوستانہ اور قانونی تعلقات کو متاثر کرنے‘‘ کی امریکی کوششوں کا حصہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں ’’امریکی فیصلہ سازوں کے متضاد نقطہ نظر اور سفارت کاری کے حوالے سے ان کی غیر سنجیدگی کا بھی واضح ثبوت ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ جنوری میں دوبارہ صدر بننے کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی مہم شروع کرنے کے ساتھ بات چیت کا بھی مطالبہ کیاہے۔ مارچ میں ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا اور کہا کہ ایران یا تو مذاکرات کی میز پر مسئلہ حل کرے یا فوجی کارروائی کا سامنا کرے۔ اس سے قبل اپنی پہلی مدت کے دوران ٹرمپ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکہ کو الگ کر لیا تھا اور ایران پر سخت پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

51 minutes ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

1 hour ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

1 hour ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

2 hours ago