قومی

Municipal Corporation Vs Aligarh Muslim University: علی گڑھ میں 126 کروڑ روپے مالیت کی زمین میونسپل کارپوریشن نے اپنے قبضے میں لی، زمین پر مالکانہ حق کا لگایا بورڈ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے زمین پر اپنی ملکیت کا کیا دعویٰ

علی گڑھ میں بدھ کے روز میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گاؤں بھمولہ مافی کے نگلہ پٹواری علاقے میں تقریباً 41,050 مربع میٹر زمین کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس زمین کی مالیت تقریباً 1 ارب 26 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران میونسپل کونسل نے اس زمین پر اپنا ملکیتی بورڈ  بھی نصب کر دیا۔

حکام کے مطابق زمین کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا گیا

اس موقع پر ایڈیشنل میونسپل کمشنر ویرسنگھ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کول دگوجے سنگھ کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی مکمل کی۔ میونسپل حکام کا کہنا ہے کہ گاؤں میں واقع سات گاٹا نمبروں پر مشتمل زمین کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا گیا، جس میں گاٹا نمبر 92، 94، 95/1، 95/2، 96، 98 اور 90/1 شامل ہیں۔

ایڈیشنل میونسپل کمشنر ویرسنگھ نے بتایا کہ یہ زمین کل 4.1 ہیکٹر (تقریباً 41,050 مربع میٹر) پر محیط ہے، جس کی مالیت 102 کروڑ سے زائد ہے۔ اس زمین پر کئی سالوں سے مبینہ طور پر ناجائز قبضہ تھا، جسے ہٹا کر سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

میونسپل کمشنر ونود کمار نے اس کارروائی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے پہلی مرتبہ ایک ہی وقت میں اربوں روپے مالیت کی زمین کو قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جائے گا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا مالکانہ حقوق کا دعویٰ

دوسری جانب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے اس زمین پر اپنے مالکانہ حقوق کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ زمین یونیورسٹی کی ملکیت ہے، جو اسے 1894 کے زمین حصول ایکٹ کے تحت ملی تھی۔

قانونی اور عدالتی سطح پر اپنا دعویٰ پیش کرے گی یونیورسٹی

اے ایم یو کے ترجمان کے مطابق، اس زمین پر یونیورسٹی کی رائڈنگ کلب سمیت دیگر سرگرمیاں جاری تھیں اور میونسپل کارپوریشن نے کسی قسم کا نوٹس دیے بغیر کارروائی کی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی اور عدالتی سطح پر اپنا دعویٰ پیش کرے گا تاکہ زمین کو دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

36 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

4 hours ago