قومی

We should not target Muslims or Kashmiris: ’’ہمیں مسلمانوں یا کشمیریوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے‘‘، پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ونے نروال کی اہلیہ نے کی قوم سے جذباتی اپیل

پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ونے نروال کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی اہلیہ ہمانشی نے آج قوم سے ایک جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں مسلمانوں یا کشمیریوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ ہم امن چاہتے ہیں۔‘‘ انھوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انھیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے چند دن بعد ملک کی کئی ریاستوں میں کشمیری طلبا اور مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات آئی ہیں۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دیگر ریاستوں کے اپنے ہم منصبوں سے بات کرتے ہوئے کشمیری طلبا اور باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد عام کشمیریوں اور مسلمانوں کے نشانہ بنانے کے واقعات پر کئی سماجی کارکنان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نرالے ڈھنگ سے منائی گئی لیفٹیننٹ ونے کی یومِ پیدائش 

دریں اثنا شہید لیفٹیننٹ ونے نروال کی یوم پیدائش منانے کے لیے ان کے اہل خانہ نے مختلف سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ لیفٹیننٹ نروال کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے جواں مرگ افسر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ دی ٹربیون کی خبر کے مطابق اسی تقریب کے دوران ان کی اہلیہ نے عوام سے کہا کہ وہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو نشانہ نہ بنائیں بلکہ اس کے اصل مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی طرف توجہ دیں۔

اسی سال 22 اپریل کو ونے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہمانشی نے کہا کہ وہ بھی اپنے شوہر کی طرح ہی ملک کی خدمت کے راستے پر چلیں گی۔ انھوں نے مزید کہا ’’ونے جہاں بھی ہیں، قوم کو ان کی سلامتی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔ آج ہم یہاں اس کی تعزیت کے لیے نہیں بلکہ قومی خدمات کے لیے اس کے جذبے کے اعزاز میں جمع ہوئے ہیں۔‘‘

اس موقع پر لیفٹیننٹ نروال کی بہن سرشٹھی نے اس موقع پر خون عطیہ کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا ’’ہم اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارا پورا خاندان آج یہاں ہے، کیوں کہ ہمیں یقین ہے کہ اس خون کے عطیہ کیمپ کے ذریعے، ہم زندگیاں بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Jantar Mantar protests: جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران سی آئی ایس ایف جوان پر چاقو سے حملہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…

1 hour ago

India-Switzerland Partnership: بھارت-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو نئی رفتار، مائیگریشن سے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس تک 5 اہم معاہدے طے

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…

2 hours ago