بین الاقوامی

US Eyes Return to Bagram: ’’امریکہ افغانستان میں واقع بگرام ایئر بیس کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘‘، ٹرمپ کے بیان سے خطے میں تشویش کا ماحول، چین اور افغانستان نے دیا سخت جواب

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں واقع بگرام ایئربیس کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے اس فوجی اڈے کو ’’اسٹریٹیجک طور پر انتہائی اہم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چین کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز سے محض ایک گھنٹے کی دوری پر ہے۔ برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہم بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ شاید تھوڑی سی بریکنگ نیوز ہو۔ ہمیں وہ بیس واپس چاہیے، کیوں کہ چین جہاں اپنے نیوکلیئر ہتھیار بناتا ہے، یہ بیس اس سے محض ایک گھنٹے کی دوری پر ہے۔‘‘ ٹولو نیوز کے مطابق امریکی کانگریس کے کئی اراکین نے ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور اسے ’’درست اور اسٹریٹیجک فیصلہ‘‘ قرار دیا ہے۔

چین اور افغان حکومت کا سخت ردعمل

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’چین افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے۔ کسی بھی ملک کو خطے میں تصادم کی فضا پیدا کرنے کا حق نہیں۔‘‘ حالاں کہ افغان حکومت کی جانب سے باضابطہ ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا، تاہم افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ’’افغان سرزمین کا ایک انچ بھی کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ صدر ٹرمپ اور دیگر ملکوں کو یہ پیغام پہنچ جانا چاہیے۔‘‘

افغان وزارتِ خارجہ کے سیاسی شعبے کے اعلیٰ افسر ذاکر جلالی نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ’’افغان عوام نے تاریخ میں کبھی کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کیا۔ دوحہ معاہدے میں بھی یہ بات طے ہو چکی ہے۔ البتہ سیاسی و اقتصادی تعاون کے دروازے کھلے ہیں۔‘‘ وہیں افغان سیاسی تجزیہ کار سید مقدم امین نے خبردار کیا کہ اگر زور زبردستی کی کوشش کی گئی تو افغان قوم اس کا بھرپور جواب دے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مذاکرات کے ذریعے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، لیکن طاقت کا استعمال خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جائے گا۔‘‘ دوسری جانب روس نے بھی حالیہ مہینوں میں امریکہ کے ممکنہ فوجی واپسی کے منصوبوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ایسی کوششیں خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

21 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

56 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago