بین الاقوامی

Temporary Ceasefire in Gaza: اسرائیل نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کی، امریکہ کا دعویٰ

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ ادھر جنگ زدہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی فوجی کارروائی جاری ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’حماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی، جس کی اسرائیل نے حمایت کی۔‘

اسرائیل نے تجویز پر کیا دستخط

لیویٹ نے کہا، ’’اسرائیل نے اس تجویز پر حماس کو بھیجے جانے سے پہلے ہی دستخط کر دیے تھے۔ میں اس بات کی بھی تصدیق کر سکتی ہوں کہ یہ بات چیت جاری ہے، اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی تاکہ ہم تمام یرغمالیوں کو ان کے گھروں کو واپس بھیج سکیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میں اس پر مزید تبصرہ نہیں کروں گی کیونکہ ہم ابھی اس دور سے گزر رہے ہیں۔‘‘

ایک اسرائیلی اہلکار نے کی تصدیق

ایک اسرائیلی اہلکار اور اس معاملے سے واقف ایک امریکی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مجوزہ معاہدے میں نہ صرف 60 دن کی جنگ بندی شامل ہے بلکہ 10 زندہ یرغمالیوں اور 18 مردہ یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جنگ بندی کی تجویز فلسطینی مطالبات پر پورا نہیں اترتی: حماس

حماس نے اپنے مختصر بیان میں کیا کہا؟

حماس نے جمعرات کے روز کہا کہ اس کی قیادت کو ثالثوں کے ذریعے وٹکوف سے غزہ میں نئی ​​جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ اس کا مطالعہ کر رہی ہے۔ حماس نے ایک مختصر بیان میں کہا، ’’حماس کی قیادت کو ثالثوں کی طرف سے وِٹکوف کی نئی تجویز موصول ہوئی ہے اور ہم ذمہ داری سے اس کا مطالعہ کر رہے ہیں تاکہ ایسا نتیجہ حاصل کیا جا سکے جو ہمارے لوگوں کے مفادات کو پورا کرے، امداد فراہم کرے اور غزہ پٹی میں دیرپا جنگ بندی ہو۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

2 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

2 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

3 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago