بین الاقوامی

غزہ شہرپراسرائیل کے قبضہ کے منصوبہ پراقوام متحدہ کا آیا بیان، انٹونیوگوٹریس نے کہا- یہ ایک جان لیوا جارحیت ہوگی

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ شہرپرقبضے سے گریزکرے، کیونکہ انسانی تباہی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ انٹونیوگوٹریس نے جمعرات کو”ایکس” پرایک پوسٹ میں کہا “غزہ کے عام شہری ایک اورجان لیوا جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں اوراسرائیل کے غزہ پرقبضے کے اعلان سے ایک نیا اورخطرناک مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔”

 انٹونیوگوٹریس نے کہا “لاکھوں شہری دوبارہ نقل مکانی پرمجبور ہوں گے، جس سے خاندانوں کومزید شدید خطرات کا سامنا ہوگا، یہ فوری طور پررکنا چاہیے۔ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔” گوتریس نے بتایا کہ “حالیہ دنوں میں غزہ میں ہلاکتوں اورتباہی کی سطح کی مثال نہیں ملتی”۔

غزہ ملبے اورلاشوں سے بھرا ہوا

انھوں نے مزید کہا “غزہ ملبے، لاشوں اوربین الاقوامی قانون کی ممکنہ سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد سے بھرا ہوا ہے۔” اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے زوردیا کہ فوری اورمستقل جنگ بندی ضروری ہے، قیدیوں کوفوراً رہا کیا جائے اورجوظلم وستم ان پرکیا گیا اسے فوری طورپرختم کیا جائے۔ انہوں نے اسرائیل پرواضح ذمہ داریوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی، دوائیں اوردیگر ضروریات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے، زیادہ انسانی رسائی کی سہولت دی جائے اورشہریوں اوربنیادی ڈھانچے کی حفاظت کی جائے۔

بنجامن نیتن یاہو نے فوج کودیا یہ حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے فوج کوہدایت دی ہے کہ وہ غزہ شہرپرقابوپائے، جہاں اندازاً 10 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔ بدھ کواسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شہرکے باشندگان کومنتقل کرنے کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی امداد کے مراکزقائم کئے جارہے ہیں اورخیمے فراہم کیے جا چکے ہیں، لیکن امدادی تنظیمیں جنوب میں ساحلی علاقے کی تباہ کن صورت حال کے بارے میں بار بار خبردارکرتی رہی ہیں۔ غزہ کی جنگ میں 60 ہزارسے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ یہ اعداد وشمارحماس کے زیرانتظام وزارت صحت کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں جنہیں اقوام متحدہ معتبرمانتی ہے۔ یہ تنازعہ 7 اکتوبر2023 کوحماس کے اسرائیل پراچانک حملوں کے بعد شروع ہوا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

6 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

6 hours ago