بین الاقوامی

1 in 5 Gaza children faces acute malnutrition: ’’غزہ میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا ہے شکار‘‘، اقوام کی ریلیف ایجنسی نے کہا-ہر دن مزید بگڑتی جا رہی ہے صورت حال

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیں ’UNRWA‘ نے کہا کہ غزہ شہر میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے اور اس میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ UNRWA کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ ’’زیادہ تر بچے جن کو ہماری ٹیمیں دیکھ رہی ہیں وہ کمزور، لاغر اور مرنے کے زیادہ خطرے میں ہیں، اگر انھیں فوری طور پر مطلوبہ علاج نہ ملے۔ 100 سے زیادہ لوگ، جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں، بھوک سے مر چکے ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے خود اور بھی زیادہ بھوکے رہ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’جو لوگ UNRWA کلینک تک پہنچتے ہیں ان کے پاس طبی مشورے پر عمل کرنے کے لیے توانائی، خوراک یا ذرائع نہیں ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ غزہ میں انسانی امداد کو اسرائیل کی جانب سے لمبے عرصے سے روک دیے جانے کے باعث یہ بحران لگاتار شدید ہوتا جارہا ہے۔

ہمارے کارکنان تک کو نہیں مل پا رہا ہے کافی کھانا: فلپ لازارینی

فلپ لازارینی نے کہا کہ ’’UNRWA کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، دن میں بہت کم کھانا کھا کر زندہ رہے ہیں، اکثر صرف دال پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ وہ کام کے دوران بھوک سے بے ہوش ہو رہے ہیں۔ جب نگراں افراد کو ہی کافی کھانا نہیں مل پا رہا ہے، تو عام انسانی صورت حال کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں۔‘‘

انھوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تمام شراکت داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے پاس UNRWA میں، اردن اور مصر میں 6,000 لدے ہوئے ٹرکوں کے برابر خوراک اور طبی سامان موجود ہے۔‘‘ تاہم یہ امداد غزہ تک پہنچ نہیں پا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sudesh Lehri: سُدیش لہری: کبھی چائے بیچ کر گھر چلاتے تھے، اسٹیج پر پڑا تھپڑ، پھر یوں چمکی قسمت

ممبئی، 26 اکتوبر (آئی اے این ایس): کامیڈی کی دنیا میں کچھ فنکار ایسے ہوتے…

7 minutes ago

Sports News: فیصلہ کن ٹیسٹ سے پہلے میڈنسن اور ہارپر آسٹریلیائی ٹیم سے باہر، اسمتھ فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر، فیصلہ کن مقابلے میں…

1 hour ago