بین الاقوامی

Russia-Ukraine war : یوکرین جنگ پر کشیدگی برقرار، روس نے ٹرمپ سے جلد ملاقات سے کیا انکار

روس اور امریکہ کے درمیان ایک نئی پیش رفت میں کریملن نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جلد ملاقات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان فوری طور پر ملاقات کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔ چینی خبر رساں ایجنسی شنہوانے روسی ایجنسی تاس کے حوالے سے بتایا کہ پیسکوف نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’ایسی ملاقات کی تیاری کبھی بھی مختصر وقت میں ممکن ہے، مگر فی الحال اس کی کوئی ضرورت نہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت روس کی ترجیح یوکرین امن معاہدے کے امور پر گہرائی سے کام کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو ٹرمپ اور پوتن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ دونوں رہنما جلد ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں ملاقات کریں گے۔ تاہم، 22 اکتوبر کو ٹرمپ نے اچانک اس ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے اس ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے کیونکہ حالات موزوں نہیں لگ رہے تھے اور ایسا محسوس نہیں ہو رہا تھا کہ ہم مطلوبہ پیش رفت حاصل کر پائیں گے‘‘۔ دوسری جانب، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وضاحت دی تھی کہ بوداپیسٹ میں مجوزہ ملاقات منسوخ نہیں بلکہ مؤخر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کی تجویز خود امریکی فریق کی جانب سے دی گئی تھی۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی 26 اکتوبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’اعلیٰ سطح پر مستقبل کے روابط کا انحصار مکمل طور پر امریکی موقف پر ہے‘‘۔ دونوں رہنماؤں کی آخری براہِ راست ملاقات 15 اگست کو الاسکا کے اینکوریج میں واقع جائنٹ بیس ایلمنڈورف رچرڈسن میں ہوئی تھی۔ اس اجلاس میں روس-یوکرین جنگ بندی یا جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی اہم معاہدہ طے نہیں پایا تھا۔ یہ ملاقات 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی آمنے سامنے ملاقات تھی۔

ادھر دوسری جانب، روس نے ہفتے کی شب یوکرین پر نئے حملے کیے۔ روسی میڈیا کے مطابق، ڈرون اور میزائل حملوں میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ تقریباً 58 ہزار گھروں میں بجلی منقطع ہو گئی۔ حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 11 اور 14 سال تھیں۔ یہ تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو چکی ہیں اور سفارتی سطح پر کسی بڑی پیش رفت کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago