بین الاقوامی

U.S. threats of military action ‘unwise’: خامنہ ای کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب،اگر ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتے تو امریکہ نہیں روک سکتا

ایران کے سپریم لیڈرآیت‌ الله خامنه ‌ای  نے ملک بھر کے طلباء و طالبات کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایٹمی اسلحے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتے تو امریکہ ہمیں نہیں روک سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اگر ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اور ہم ایٹمی ہتھیار کی فکر میں نہیں ہیں تو یہ اس لئے ہے کہ بعض وجوہات کی بنا پر ہم خود یہ نہیں چاہتے۔ ہم پہلے اس کی وجوہات بیان کرچکے ہیں، بحث کرچکے ہیں، ہم نے خود نہيں چاہا، ورنہ اگر ہم خود ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتے تو وہ ہمیں نہیں روک سکتے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے، لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ ’ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں، ایک فوجی کارروائی، دوسرا آپ جوہری ہتھیاروں کو ترک کرنے کا معاہدہ کرلیں۔‘یہ خط بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حوالے کیا۔خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے مذاکرات کے لیے مطالبات بہت زیادہ ہیں، ایسے میں کوئی بھی بات چیت ایران پر پابندیوں کو سخت کرے گی، ایران پر دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ممکن ہیں۔ تاہم ان کا خیال ہے کہ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ مذاکرات کے لیے ارادہ موجود ہو اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مساوی حالات فراہم ہوں۔ جمعرات کے روز صحافیوں کو دیے گئے بیان میں عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن کو پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔ انھوں نے واضح کیا کہ “ہم صرف موزوں حالات میں بنا کسی دباؤ اور دھمکی کی صورت میں ہی براہ راست مذاکرات میں جا سکتے ہیں”۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

32 minutes ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

56 minutes ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

2 hours ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

2 hours ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

2 hours ago