سیاست

Holi Guidelines 2022 Maharashtra: فڈنویس حکومت کا مہاراشٹر  میں ہولی اور نماز کے لیے ایکشن پلان تیار،جانئے گائیڈ لائن کیا ہیں؟

مہاراشٹر میں ہولی اور نماز دونوں مذہبی عقائد سے جڑے ہیں۔ دونوں کو باہمی احترام اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی روایت رہی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  مہاراشٹر میں کئی ایسے اضلاع ہیں،جہاں گڑبڑ ی ہونے کا امکان ہے، اس لیے دیوند رفڑنویس حکومت نے تیاری کر لی ہے۔

 مہاراشٹر میں بیڈ سرپنچ کے قتل، پونے ریپ کیس، دھننجے منڈے کے استعفیٰ، نتیش رانے اور ابو اعظمی کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے مہاراشٹر میں سیاست گرم ہے، اس لیے ریاست میں کسی قسم کی گڑبڑ سے بچنے کے لیے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایک ایکشن پلان تیار کیاہے۔ وزارت داخلہ کی ذمہ داری اکیلے فڑنویس کے پاس ہے۔

محکمہ داخلہ نے ممبئی کے حفاظتی انتظامات اور ہولی کے حوالے سے براہ راست ہدایات جاری کی ہیں۔ ممبئی پولیس محمد علی روڈ، پائدھونی، بائیکلہ، ناگ پاڑا، مانکھرد، گوونڈی، واندرے کرلا جیسے علاقوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ سب مسلم کمیونٹی کی اکثریت والے علاقے مانے جاتے ہیں، لیکن یہاں ہندو بھی رہتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اس کی وجہ سے حالات مزید خراب نہ ہوں، ممبئی پولیس ان علاقوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

گائیڈ لائن کیا ہے؟

– فحش الفاظ کا استعمال، گانے بجانا، اشارے کرنا یا عوامی مقامات پر قابل اعتراض پوسٹر لگانا منع ہے۔

– کسی کی ساکھ، شرافت اور اخلاقیات کو ٹھیس پہنچانے والے پوسٹرز پر پابندی ہے۔

– پیدل چلنے والوں پر رنگ، غبارے اور رنگ کے پاؤڈر پھینکنے پر پابندی۔

– کسی بھی شخص کو ہولی منانے پر مجبور کرنے پر پابندی۔

– تہواروں کے نام پر زبردستی چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی ہے۔

– شراب کے نشے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

– شراب پی کر گاڑی چلانے اور پیدل چلنے والوں کو ہراساں کرنے کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

جانئے کتنی پولیس کہاں تعینات ہے؟

ہولی کے موقع پر ممبئی شہر کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر میں تقریباً 11 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ 1767 پولیس افسران بشمول 7 ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، 19 ڈی سی پیز، 51 اے سی پیز اور 9145 پولیس اہلکار پولیس انتظامات کے لیے تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایس آر پی ایف پلاٹون، آر سی پی پلاٹون، کوئیک رسپانس ٹیم، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ہوم گارڈز کو بھی حساس علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔

مہاراشٹر میں کون سے اضلاع حساس ہیں؟

مہاراشٹر میں ہولی اور نماز دونوں برسوں سے ایک ساتھ منائے جاتے ہیں اور باہمی بھائی چارے کی ایک مثال دیکھی جا سکتی ہے۔ لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ حالات خراب نہ ہوں، مہاراشٹر پولیس بھی چوکس ہے۔ مہاراشٹر میں مالیگاؤں، سمبھاج نگر، تھانے، بھیونڈی، ناسک جیسے اضلاع ہیں، جو حساس ہیں۔اس لیے مہاراشٹر پولس کی کئی ٹیمیں ان اضلاع میں تعینات ہیں۔ سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ محلہ کمیٹی کے اجلاس ہولی سے پہلے ہی ہو چکے ہیں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Trump Returns Unexpectedly to White House: اچانک وائٹ ہاؤس واپس لوٹے ٹرمپ، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا الرٹ، ایڈوائزری جاری

امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے سعودی عرب…

26 minutes ago

Journalist Payal Mehta passes away in Mumbai at 46: سینئر صحافی پائل مہتا کا انتقال، وزیر اعظم مودی،امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے تعزیت کا کیا اظہار

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پائل مہتا کے انتقال پر…

60 minutes ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

2 hours ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

3 hours ago