ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہونے کی دھمکی دی ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اسرائیل میں بھی اسی طرح داخل ہو سکتا ہے جس طرح وہ ماضی میں لیبیا اور ناگورنو کاراباخ میں داخل ہو چکا ہے۔انہوں نے اپنے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی کہ وہ کس قسم کی مداخلت کا انتباہ کر رہے ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق رجب طیب ایردوان اسرائیل کی حماس کے خلاف غزہ میں شروع کی گئی جنگ کے شدید ناقد رہے ہیں۔ انہوں نے خطاب میں ترکیہ کی دفاعی صنعت کی تعریف کرتے ہوئے غزہ جنگ کا تذکرہ شروع کیا تھا۔
خطاب کے دوران جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ “ہمیں مضبوط ہونا ہوگا تاکہ اسرائیل فلسطین کے ساتھ اس طرح کی نامعقول حرکت نہ کر سکے۔اپنے آبائی علاقے ریزہ میں ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم ناگورنو کاراباخ میں داخل ہوئے اور جس طرح ہم لیبیا میں داخل ہوئے، بالکل اسی طرح ہمیں ان کے ساتھ بھی کرنا ہوگا۔ایردوان کا پارٹی کے اجلاس سے خطاب ٹی وی چینلز پر بھی دکھایا گیا جس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم یہ نہیں کرسکتے۔ ہمیں لازمی طور پر مضبوط ہونا ہوگا تو ہم یہ قدم اٹھا سکیں گے۔
وہیں دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کے اُس بیان پر جواب سامنے آیا ہے جس میں اسرائیل کے لیے چُھپی ہوئی دھمکی شامل تھی۔اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ “ایردوآن … صدام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں”۔ اتوار کے روز “ایکس” پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کاٹز نے مزید کہا کہ “انھیں یہ یاد کر لینے دیں کہ وہاں کیا ہوا اور معاملہ کس طرح اختتام تک پہنچا”۔یسرائیل کاٹز نے اپنی پوسٹ میں ایردوآن اور سابق عراقی صدر صدام حسین کی سواری کی تصویر بھی منسلک کی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…