ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے تازہ ترین ہلاکت خیز حملوں کے بعد اقوام متحدہ پر تنقید کی۔اردغان نے اپنی اے کے پی پارٹی کے قانون سازوں سے کہا کہ “اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کر سکتی۔ آپ کارروائی کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ غزہ میں اقوام متحدہ کی روح مر چکی ہے۔اردغان نے “اسلامی دنیا” سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف ایکشن لے اور کاروائی کرے۔
اردغان نے مزید کہا کہ میرے پاس اسلامی دنیا سے کہنے کے لیے کچھ الفاظ ہیں، اور وہ یہ ہیں کہ آپ مشترکہ فیصلہ لینے کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟اسرائیل صرف غزہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔پیر کے روز، اردغان نے کہا کہ ان کا ملک رفح میں ہونے والے مہلک حملوں کے لیے “وحشیانہ” اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو روکنے کے لیے “ہر ممکن کوشش” کرے گا۔
واضح رہے کہ اردغان کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کو رفح کے مغرب میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر ایک مہلک اسرائیلی حملے پر بات چیت کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ترک وزیر اعظم نے اسرائیلی حملے پر مشترکہ کارروائی کرنے میں ناکامی پر ساتھی مسلم اکثریتی ممالک پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاست اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کی پیروی نہیں کرتا اور بین الاقوامی قانون کا پابند محسوس نہیں کرتا۔ یہاں اپنے خطاب کے دوران اردغان نے ایک بار پھر یہ بات کہی کہ اسرائیل غزہ میں “نسل کشی” کر رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…