بین الاقوامی

The night is only 40 minutes long: اس ملک میں صرف 40 منٹ کی ہوتی ہے رات، لوگ کیسے اپنی نیند کرتے ہیں پوری،جانئے

زمین پر کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ایسے حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے ہیں کہ آپ ان کے بارے میں سن کر حیران رہ جائیں گے۔ ایسی ہی ایک جگہ ناروے ہے۔ یہ زمین پر واحد جگہ ہے جہاں رات صرف 40 منٹ تک رہتی ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب یہاں کی رات صرف 40 منٹ ہی رہتی ہے تو پھر اس ملک کے لوگ کیسے سوتے ہیں۔اور نیند کیسے پوری کرتے ہیں۔ناروے، یورپی براعظم کے شمال میں واقع ایک ملک، دنیا کے دیگر ممالک سے کئی لحاظ سے مختلف ہے۔ یہ ملک قطب شمالی کے بہت قریب ہے، اس لیے یہاں موسم سرما سخت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس ملک میں ڈھائی ماہ تک رات صرف 40 منٹ کی ہوتی ہے۔

 ناروے میں  سورج رات 12:40 پر غروب ہوتا ہے اور پھر ٹھیک 40 منٹ بعد سورج تقریباً 1:30 بجے طلوع ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ملک کو آدھی رات کے سورج کا ملک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ واقعہ تقریباً 76 دنوں  تک ہوتا ہے۔ ظاہر ہے کہ جب لوگوں کو دن رات ایک ہی کرنے کی عادت ہو جائے تو پھر 76 دن تک رات کے صرف 40 منٹ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب وہاں کے لوگوں نے اسے قبول کر لیا ہے۔ ان 76 دنوں کے دوران ناروے سیاحوں سے بھرا ہوا ہوتاہے۔

ان 76 دنوں میں سیاح زیادہ متحرک ہوتے ہیں، خاص طور پر رات کے وقت۔ اسی وجہ سے یہاں کے لوگ ان 76 دنوں میں صبح سویرے سونے کی کوشش کرتے ہیں اور رات کو جب یہ حیرت انگیز واقعہ پیش آتا ہے تو سیاحوں کی بھیڑ آتی ہے۔ تاہم گھروں میں موجود بچوں اور بوڑھوں کا طرز زندگی عام دنوں جیسا ہی  ہوتاہے۔ بس سونے کے لیے انہیں کمرے کو مکمل طور پر بند کرنا پڑتا ہے، تاکہ کمرہ اندھیرا ہو جائے۔ ابتدائی دنوں میں مسئلہ ہوتا ہے لیکن جیسے جیسے دن گزرتے ہیں یہاں کے لوگوں کو 40 منٹ کی رات کی عادت پڑ جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CM Yogi extends birthday greetings to Amit Shah: امت شاہ کو یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی لیڈروں نے سالگرہ کی دی مبارک باد

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، ’’ملک…

2 hours ago

Houthi Rebel Attack on Saudi Arabia: سعودی عرب کے ایئرپورٹ حوثی باغیوں کا حملہ، ایک شخص ہلاک، ہندوستانی شہری سمیت 8 زخمی

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کے پیش نظر امریکہ نے اپنے سفارتی…

2 hours ago