سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر متاثرہ فلسطینیوں کے ایک ہزار لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔خادم حرمین شریفین نے 2 ہزار 322 عازمین حج کی میزبانی کا شاہی فرمان جاری کیا، جس میں فلسطینی متاثرین کے خاندانوں کے افراد بھی شامل ہوں گے۔ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حج، عمرہ اور دورے کے لیے خادم الحرمین الشریفین کے مہمان پروگرام کا یہ ایک حصہ ہے۔اس کے تحت سال 1445 ہجری کے لیے فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے 1000 فلسطینیوں کی حج میزبانی کا حکم دیا گیا۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں الگ کیے گئے جڑواں بچوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 22 عازمین کی میزبانی کی جائے گی۔اس پر عمل در آمد اور نگرانی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کرتی ہے۔
اس موقعے پر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر اور خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کے جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا۔یہ اقدام دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ان کی مسلسل دیکھ بھال کی عکاسی کرتے ہیں، اور خادم الحرمین شریفین کے خرچ پر مسلمانوں کو حج کے لیے اکٹھا کرکے ان کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرتے ہیں۔الشیخ نے کہا کہ شاہی حکم نامے کے اجرا کے بعد سے وزارت ان زائرین کی میزبانی کی تیاری کر رہی ہے اور ایک سٹریٹجک منصوبہ تیار کر رہی ہے، جس میں متعدد کمیٹیاں شامل ہیں جو خادم الحرمین شریفین کے مہمانوں کی دیکھ بھال کے لیے وقف ہیں۔
یہ منصوبہ حجاج کرام کی اپنے آبائی ممالک سے روانگی پر شروع ہوتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انہیں آسانی کے ساتھ عمرہ اور حج کی ادائیگی کے لیے تمام سہولیات حاصل ہوں، اور حجاج مدینہ جائیں اور مسجد نبوی میں نماز ادا کریں۔وفاقی وزیر کے مطابق 26 سال قبل اس پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک اس پروگرام کے تحت 60 ہزار سے زائد عازمین حج کی میزبانی کی جا چکی ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امسال حج کے موقعے پر 2300 غیر ملکی حاجیوں کے سعودی عرب کی سرکاری میزبانی میں حج کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری دعوت پر فریضہ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں کا تعلق 88 ممالک سے ہے جب کہ ان میں ایک ہزار فلسطینی بھی شامل ہیں جن کا تعلق شہداء، زخمیوں یا قیدیوں کےخاندانوں سے ہے۔ اس کے علاوہ 22 ایسے حاجیوں کی سعودی عرب کی میزبانی میں حج کی تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے جن کے سیامی جڑواں بچوں کے آپریشن مملکت کے ہسپتالوں میں ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں سرکاری حج اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ہر سال سیکڑوں افراد کے حج کا انتظام کیا جاتا ہے۔ خادم حرمین شریفین کی منظوری سے شروع کیے گئے اس پروگرام کو وزارت مذہبی امور اور دعوت ارشاد انجام دیتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کاک پٹ میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران شریک پائلٹ نے پائلٹ پر چاقو…
پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل 21 زندگی اور شخصی…
چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ہتھیار چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنے والے 210…
سپریم کورٹ نے 2008 کے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں سزائے…
شریئس ایئر کی کپتانی میں ٹیم انڈیا پاکستان کے خلاف اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا…