بین الاقوامی

Sudan contacts Arab countries for reconstruction: سوڈان نے تعمیر نو کے لیے سعودی عرب، مصر، کویت اور قطر سے رابطہ کیا

سوڈانی وزیر خارجہ علی یوسف نے العربیہ کو دیے گئے بیانات میں کہا ہے کہ ان کا ملک تعمیر نو کے لیے سعودی عرب، مصر، کویت اور قطر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ریپڈ سپورٹ فورسز نے اداروں کی تباہی کی ہے جس سے خرطوم میں سرکاری اداروں کی بحالی میں کمزوری آئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ خرطوم کی آزادی کے بعد فوج کردفان اور دارفور میں ریپڈ سپورٹ کے ٹھکانوں کی طرف جائے گی اور فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سوڈانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ سوڈان میں امن کے حصول کا حل بات چیت میں نہیں فوجی فتح میں ہے۔ اس حوالے سے جنگ کے خاتمے کے بعد ریپڈ سپید فورسز سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس کی بھی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے جنگ بندی اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے مخصوص مقامات سے بغیر ہتھیاروں کے نکلنے کی پیشکش کی ہے ۔ علی یوسف نے مزید کہا کہ وہ سیاسی قوتیں جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا اور ریپڈ سپورٹ کے ساتھ اتحاد کیا انہیں اگلے مرحلے میں سیاسی عمل سے باہر کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سوڈانی بحران کا حل لڑائی کو روکنے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو مضبوط بنانے اور ایک ایسے سیاسی مستقبل کی راہ ہموار کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ ایسا حل ہونا چاہیے جو ملک کی سلامتی، استحکام، اتحاد اور خودمختاری کی ضمانت دیتا اور غیر ملکی مداخلت کو روکتا ہو۔

عرب اور اسلامی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور

سعودی عرب نے سوڈان میں جنگ بندی کے حصول کے لیے عرب اور اسلامی ممالک اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی عرب نے دونوں فریقوں پر جدہ اعلامیہ کی پاسداری کرنے کا بھی کہا۔ یہی سعودی موقف کویت، مصر اور قطر پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ان ممالک نے پچھلے بیانات میں سوڈان کے اتحاد، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ سوڈان کے استحکام کو یقینی بنانے اور اس کے اداروں کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کا بھی کہا گیا۔کویت نے سوڈان میں جاری تنازع کے انسانی اثرات کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے 25 ملین سے زیادہ لوگوں کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ داخلی نقل مکانی اور ہمسایہ ملکوں میں پناہ گزینوں کے بگڑتے ہوئے حالات سامنے آرہے ہیں۔ اس سے ایک غیر معمولی انسانی بحران پیدا ہوا۔ قطر نے بھی سوڈان میں اتحاد کی حمایت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

12 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

13 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

14 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

15 hours ago