بین الاقوامی

Teen Shooter Kills Fellow Student: امریکا کی  ریاست وسکونسن کے اسکول میں فائرنگ، مشتبہ حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک

امریکا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ۔ فائرنگ کا یہ واقعہ  وسکونسن کے  میڈیسن کے ایک عیسائی اسکول میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا نابالغ تھا اور اس کی بھی موت ہو گئی ہے۔ وسکونسن پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا حملہ آور پانچ زخمیوں میں شامل تھا۔

ویڈیو میں موقع سے بڑی تعداد میں پولیس، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کو دیکھا جاسکتاہے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جائے حادثہ پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ کیس ابھی بھی متحرک اور زیر تفتیش ہے۔ فی الحال اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے کہ فائرنگ کس نے کی اور کیوں کی۔

فائرنگ کرنے والا بھی اسی اسکول کا طالب علم ہے

پولیس افسر نے کہا، ‘سچ پوچھیں تو میں اس وقت تھوڑا مایوس ہوں۔ کرسمس کے اتنے قریب، ہر بچہ، ہر وہ شخص جو اس عمارت میں تھا ،اس حملے کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اس طرح کے صدمے آسانی سے نہیں جاتے ہیں۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اصل میں کیا ہوا؟ اس وقت میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں۔ ہم پورے اسکول کی تلاشی لے رہے ہیں، ہر گاڑی کو چیک کر رہے ہیں تاکہ مزید کوئی خطرہ نہ ہو۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی، لیکن پولیس نے اپنے ہتھیاروں سے کوئی گولی نہیں چلائی۔ ہمیں یقین ہے کہ حملہ آور اس اسکول کا طالب علم تھا۔

امریکہ میں شوٹنگ کے واقعات

گن وائلنس آرکائیو (جی وی اے) کے مطابق  اس سال اب تک امریکہ میں کم از کم 487 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 15,998 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حال ہی میں ستمبر میں ایک 14 سالہ لڑکے نے جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ پچھلے سال مئی 2022 میں  ایک 18 سالہ نوجوان نے Uvalde، Texas کے ایک ایلیمنٹری ا سکول میں فائرنگ کر کے 19 طلباء اور 2 اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Main accused of attacking Saif Ali Khan arrested: سیف علی خان پر حملے کا کلیدی ملزم گرفتار، آج عدالت میں ہوگی پیشی

جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…

1 hour ago

Firing in Iran’s Supreme Court: ایران کی سپریم کورٹ میں فائرنگ، دو جج ہوئے ہلاک، ایک محافظ زخمی

عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ…

2 hours ago

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

11 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

11 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

11 hours ago