بین الاقوامی

Nikah Ceremony:خوبصورت جوڑے اور شاندار تقریب ۔۔ دلہن نکاح پر کیسی لگ رہی تھی؟ شاہین اور انشا کی تقریب سے تصویر وائرل

Nikah Ceremony: کرکٹ کی دنیا میں ان دنوں شادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ایل راہول، اکشر پٹیل کے بعد اب پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شاہین کی شادی سابق پاکستانی کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا  سے ہوئی ہے۔ یہ شادی 3 فروری کو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس دوران  کراچی  میں شاداب خان، بابر اعظم، فخر زمان اور سرفراز احمد جیسے کئی پاکستانی کرکٹرز موجود تھے۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تیزی سے وائرل ہوئیں۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بولر بن چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہین-انشا کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی۔

شاہد آفریدی نے لکھا بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے’۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ‘بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو’۔

شاہین کی اہلیہ انشا کون ہیں؟

انشا پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی ہیں۔ شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ شاہد آفریدی کی بیٹیوں کےنام انشا آفریدی، اکشا آفریدی، اسمارہ آفریدی، عجوہ آفریدی اور عروہ آفریدی ہیں۔ انشا آفریدی ایک پاکستانی سماجی کارکن ہیں۔ انشا  06 دسمبر 2000 کو پشاور، پاکستان میں پیدا ہوہیں۔کئی بار انہیں میچ میں اپنے والد کو چیرآپ  کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ وہ برطانیہ سے میڈیکل کی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ،شاہین نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ انشا سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

بعدمیں  شاہین کے اہل خانہ نے شاہد کے اہل خانہ سے شادی کی بات چیت شروع کی تھی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اسے قبول کرلیا تھا۔ 2021 میں، انشا اور شاہین آفریدی کی جوڑی نے دونوں خاندانوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ ایک قریبی تقریب میں منگنی کی۔ لیکن کورونا کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہوئی۔ انشا آفریدی ایک پاکستانی سماجی کارکن ہیں، شاہین  بدھ 06دسمبر ، 2000 کو پشاور، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔

انشا اور شاہین کی شادی روشنیوں کا شہر کہلانے والے شہر کراچی میں بڑی دھوم دھام سے ہوئی۔ شاہین اور مہمانوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

21 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

35 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

40 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago