وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت ملک میں ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی دیکھی جا رہی ہے۔ یہ وزیراعظم مودی کا جلوہ ہی ہے کہ عالمی لیڈران میں ان کا نام فہرست کے ٹاپ پر ہے۔ یہاں تک کی مقبولیت کے معاملے میں انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کوئی نہیں وزیراعظم مودی کے آس پاس
ایک سروے کے مطابق، وزیراعظم مودی کو دنیا کا سب سے مقبول لیڈر بتایا گیا ہے۔ گلوبل لیڈران کی حالیہ فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے کئی لیڈران کو پیچھے چھوڑ کر اول مقام حاصل کرلیا ہے۔
بزنس انٹلی جنس کمپنی، مارننگ کنسلٹ کے ذریعہ جاری اس فہرست میں جن 22 ممالک کے سرکردہ لیڈران کو شامل کیا ہے، ان میں آسٹریلیا، آسٹریا، ہندوستان، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، میکسیکو، نیدرلینڈ، ناروے، بیلجیم، برازیل، کناڈا، چیک جمہوریہ، فرانس، پولینڈ، جنوبی کوریا، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہے۔
وزیراعظم مودی کو ملی اتنی ریٹنگ
بزنس انٹلی جنس کمپنی، مارننگ کنسلٹ کے ذریعہ جاری اس فہرست میں وزیراعظم مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن، رشی سنک سمیت 22 ممالک کے لیڈران کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور عالمی لیڈر کے طور پر سب سے مقبول لیڈر کے طور پر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس سروے میں وزیراعظم مودی نے 78 فیصد ریٹنگ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ وہیں اس فہرست میں دوسرے مقام پر 68 فیصد ریٹنگ کے ساتھ میکسیکو کے در لوپیز اوبریڈور ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البنیز 58 فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبولیت کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن کافی پیچھے
بزنس انٹلی جنس کمپنی، مارننگ کنسلٹ کے ذریعہ جاری اس فہرست میں اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا 52 فیصد ریٹنگ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔ پانچویں مقام پر برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کو 50 فیصد کی ریٹنگ ملی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے سب سے طاقتور مانے جانے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی تو اس فہرست میں 40 فیصد کی ریٹنگ کے ساتھ وہ کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹوڈو بالترتیب چھٹے اور ساتویں مقام پر ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک اس فہرست میں 16ویں مقام پر ہیں اورانہیں 30 فیصد کی ریٹنگ ملی ہے۔ فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون اس فہسرت میں 17 ویں مقام پر ہیں اور انہیں 29 فیصد کی ریٹنگ ملی ہے۔
ایسا ہوتا ہے یہ سروے
بزنس انٹلی جنس کمپنی Morning Consult کے مطابق، کسی ملک میں سات دنوں تک کئے گئے سروے پر مقبولیت کا یہ ڈیٹا مبنی ہوتا ہے۔ کمپنی ہرروز 20,000 سے زیادہ عالمی انٹرویو منعقد کرتا ہے اور اسی انٹرویو میں ملے جوابوں کی بنیاد پر گلوبل لیڈران کی اس فہرست کو تیار کیا جاتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…