بین الاقوامی

Shahbaz Sharif Requests IMF Release Tranche and Bailout: شہباز شریف دنیا کے سامنے گڑگڑاتے رہے، پاکستان کے پاس قرض ادا کرنے کے لئے نہیں ہیں پیسے

پاکستان کی مالی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ گزشتہ میں جا رہی معیشت کو پھر سے پٹری پر لانے کے لئے پاکستانی وزیراعظم کئی ممالک سے قرض لینے کی درخواست کر رہے ہیں۔ فرانس کی راجدھانی پیرس میں منعقدہ نیوگلوبل فائننسنگ پیکٹ سمٹ میں میں حصہ لینے پہنچے شہباز شریف نے جمعرت کے روز کہا کہ دنیا کے پاس جنگ پر خرچ کرنے کے لئے اربوں ڈالر ہیں، لیکن مالی بحران کا شکار پاکستان کو قرض دینے کی پیشکش نہیں کی گئی ہے جبکہ ‘ایک ملک یا ممالک’ کے تحفظ میں اربوں روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

دنیا کے سامنے گڑگڑائے شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی قرض دہندگان جنگ پر اربوں روپئے خرچ کریں گے، لیکن صرف سیلاب سے تباہ پاکستان کو قرض دیں گے۔ عالمی رہنماؤں کے سامنے گڑگڑاتے ہوئے شہباز شریف نے کہا، ‘ایک طرف، آپ کسی ملک یا ممالک کے تحفظ کے لئے سب کچھ فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ بالکل ٹھیک ہے، لیکن جب ہزاروں لوگوں کو مرنے سے بچانے کی بات آتی ہے، تو (کسی کو) بہت اونچی قیمت پر پیسے قرض لینے پڑتے ہیں۔ پھر آپ کو… بھیک مانگنی ہوگی، قرض لینا ہوگا اور اپنی پہلے سے ہی بے حد نازک مالی صورتحال کو مزید خراب کرنا ہوگا۔’

گزشتہ سال آئے سیلاب، جس نے پاکستان کو تباہ کردیا تھا کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے کہا، ‘ہمیں اپنے نایاب وسائل کے باوجود اپنی جیب سے کروڑوں ڈالر خرچ کرنے پڑے۔ قرض کے بوجھ سے دبے حساس ممالک کو بڑھتے ہوئے چیلنجز، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔’ شہباز شریف کا یہ بیان پیرس پہنچنے کے بعد آیا ہے، جہاں وہ دو روزہ نیوگلوبل فائنانسنگ پیکٹ سمٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

SP Ankita Sharma Police HQ Notice: ایس پی انکیتا شرما کو پولیس ہیڈکوارٹر کا نوٹس، ہوائی فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہونے پر طلب کیا جواب

چھتیس گڑھ کے راجناندگاؤں کی ایس پی انکیتا شرما کا وجے دشمی کے موقع پر…

21 minutes ago

Epstein File Controversy: ایپسٹین معاملے پر گرمائی سیاست، نوجوان کانگریس کا دہلی میں احتجاج، ہردیپ پوری کے استعفے کا مطالبہ

نوجوان کانگریس نے مرکزی حکومت پر لگائے سنگین الزامات، ادے بھانو چب کی قیادت میں…

33 minutes ago

Bismillah Posters Controversy: فرانس میں ’بسم اللہ‘ والے پوسٹروں پر کیوں مچا ہنگامہ؟ طلبہ کے احتجاج کی سامنے آئی الگ کہانی

فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے دوران ’بسم اللہ‘ لکھے پوسٹروں نے سیاسی اور سوشل…

1 hour ago