بھارت ایکسپریس۔
While cutting watermelon’: ہریانہ کے گروگرام میں سینے میں چاقو لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ نوجوان کے سینے میں چاقو لگنے کے بعد اس نوجوان کو نارائنا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔جہاں علاج کے دوران اس نوجوان کی موت ہوگئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوجوان چار سال سے لیو ان پارٹنر کے ساتھ رہ رہا تھا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر نوجوان کے لیو ان پارٹنر کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ تربوز کاٹتے وقت اس نے چھری کا استعمال کیا
معاملہ گروگرام کے ڈی ایل ایف فیز 3 تھانہ علاقہ کا ہے۔ جہاں 35 سالہ سندیپ کو سینے میں چاقو لگنے کے بعد جمعرات کی رات نارائنا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایل ایف فیز 3 تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو سندیپ کی لیو ان پارٹنر ساتھی نے پولیس کو بتایا کہ تربوز کاٹتے وقت سندیپ کے سینے میں چاقو لگ گیا جس سے اسے شدید زخم بھی آیا۔ جس کے بعد سندیپ کی سنگین حالت کو دیکھ کر وہ اسے اسپتال لے آئی۔
سندیپ 4 سال سے لیوین میں رہ رہا تھا
لڑکی نے بتایا کہ وہ جھڈوڈا کلا دہلی کی رہنے والی ہے اور ایس ایس بی میں کانسٹیبل ہے۔ وہ اور سندیپ ڈی ایل ایف فیز 3 کے ایس بلاک میں گزشتہ 4 سالوں سے لیو ان میں رہ رہے تھے۔ سندیپ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔ سندیپ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں جمعرات کی رات 2.30 بجے اطلاع ملی کہ سندیپ کی موت ہوگئی ہے۔ جس کے بعد وہ اسپتال پہنچے تھے۔
لیوین پارٹنر کو حراست میں لے لیا گیا
اے سی پی ڈی ایل ایف وکاس کوشک کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پولیس کو سندیپ کے لیو ان پارٹنر پر شک ہوا۔جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا ہے کہ سندیپ کو تربوز کاٹتے ہوئے چاقو لگ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ان کے سینے پر گہرا زخم لگا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…