بین الاقوامی

Israel occupies Beaufort Castle in Lebanon: لبنان کے بیوفورٹ قلعے پر اسرائیل کا قبضہ، فرانس نے کیا تشویشناک کا اظہار، یواین سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا کیا مطالبہ

پیرس: فرانس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور بیوفورٹ قلعے پر قبضے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بارو نے بیفورٹ فورٹ پر اسرائیلی قبضے پر تشویش کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی اپیل

فرانسیسی وزیر خارجہ نے بی ایف ایم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، جیسا کہ ہر ملک کو حاصل ہے، لیکن لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا تسلسل اور لبنانی سرزمین پر اس کے بڑھتے ہوئے قبضے کو کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔‘‘

اسرائیلی پیش قدمی پر فرانس کی تشویش

جین نوئل بارو نے کہا کہ فرانس لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں اور لبنانی علاقوں میں اس کی مسلسل پیش قدمی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق خطے میں کشیدگی میں اضافہ پورے مشرق وسطیٰ کے استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

اسرائیل کا بیوفورٹ قلعے پر قبضے کا دعویٰ

اتوار کی صبح اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس کی فوج نے جنوبی لبنان میں واقع تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بیوفورٹ قلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری تصاویر میں فوجیوں کو قلعے کے اندر گشت کرتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ قلعے پر دو جھنڈے بھی لہرائے گئے۔ ان میں ایک اسرائیل کا قومی پرچم تھا جبکہ دوسرا اس فوجی یونٹ کا جھنڈا تھا جس نے 1982 میں بھی اس مقام پر قبضہ کیا تھا۔

نیتن یاہو نے قبضے کو بتایا بڑی کامیابی

رپورٹس کے مطابق قلعے پر نصب دوسرا جھنڈا اسرائیلی فوج کی مشہور گولانی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والی یونٹ کا تھا، جسے 1982 کی لبنان جنگ میں بھی اس علاقے پر قبضے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے بیوفورٹ قلعے پر قبضے کو ایک بڑی اسٹریٹجک کامیابی اور اسرائیلی پالیسی میں اہم تبدیلی قرار دیا۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، ’’بیوفورٹ پر قبضہ ایک اہم مرحلہ اور ہماری پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔ میں نے ہدایت دی ہے کہ ان علاقوں میں ہماری موجودگی مزید مضبوط اور وسیع کی جائے جو پہلے حزب اللہ کے زیرِ اثر تھے۔‘‘

خوف کی دیوار توڑ دی گئی: نیتن یاہو

نیتن یاہو نے مزید کہا، ’’آج ہم بیوفورٹ میں ایک مختلف انداز سے واپس آئے ہیں۔ ہم متحد، پُرعزم اور پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر لوٹے ہیں۔ ہم نے خوف کی دیوار توڑ دی ہے اور اب پہل ہمارے ہاتھ میں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسرائیل شام، غزہ اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے سرحدوں سے باہر سکیورٹی زون قائم کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے بھی کارروائی کو سراہا

اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے بھی فوجی اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے بیوفورٹ قلعے پر قبضے کو ایک اہم اسٹریٹجک کامیابی قرار دیا تھا۔ فرانس کے سخت ردعمل اور سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے مطالبے کے بعد خطے میں جاری کشیدگی مزید عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

52 minutes ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

2 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

3 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

4 hours ago