فریضۂ حج کے لیے پوری دنیا سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ ایسے میں وہاں کی حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے حج کو بحسن و خوبی اختتام تک کیسے پہنچایا جائے؟ یہی وجہ ہے کہ سعودی حکومت گزرتے وقت کے ساتھ حجاج کرام کی خدمات کے لیے نئے نئے طریقوں کا استعمال کرتی رہی ہے۔ رواں سال حجاج کرام کی مدد کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل سروسز کا بھی سہارا لیا ہے۔ ان اسمارٹ ڈیجیٹل سروسز میں ایک ’اے آئی روبوٹ‘ بھی شامل ہے جو 20 سے زائد مختلف زبانوں میں باتیں کر سکتا ہے۔ اس سے سعودی عرب پہنچے مختلف ممالک کے عازمین کو کافی مدد ملے گی۔
’اے آئی روبوٹ‘ سے لوگوں کو کافی مدد ملنے کی امید
واضح ہو کہ تمام حجاج کرام کو عربی زبان کا علم نہیں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اگر کبھی وہ راستہ بھٹک جاتے ہیں تو وہ گارڈ یا پولیس سے مدد نہیں لے پاتے ہیں کیونکہ ان کو بھی بہت ساری زبانوں کا علم نہیں ہوتا ہے۔ ایسے میں ’اے آئی روبوٹ‘ سے لوگوں کو کافی مدد ملنے کی امید ہے۔ روبوٹ کے علاوہ ’نُسُک کارڈ‘ بھی شروع کیا گیا ہے، اس پر عازمین کے متعلق تفصیلی معلومات درج ہوتے ہیں۔ ’نسک کارڈ‘ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ گمشدہ لوگوں کی تلاش کرنے میں کافی معاون ثابت ہوگا۔
قرآن کی تلاوت اور اسلامی تعلیمات کے لیے بھی ایک ’ایپ‘ لانچ
’توکلنا‘ ایک موبائل ہیلتھ ایپ ہے جو عازمین کو ان کی صحت کے بارے اپ ڈیٹ کرے گی اور ضروری طبی خدمات رسائی فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی سعودی افسران نے ’مکہ روٹ‘ بھی شروع کیا ہے، جس کے ذریعہ ملک میں حجاج کے سفر کو آسان بنانے میں مدد کرے گی۔ اس کے علاوہ قرآن کی تلاوت اور اسلامی تعلیمات کے لیے بھی ایک ’ایپ‘ لانچ کیا گیا ہے، جس کی مدد سے حجاج کرام مزید بہتر طریقے سے عبادت کر سکیں گے۔
12 لاکھ سے زائد عازمین اب تک سعودی عرب پہنچ چکے ہیں
سعودی افسران کے مطابق رواں سال حج کے لیے اب تک 12 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ’اے ایف پی‘ کو سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے 29 مئی کو بتایا کہ رواں سال حج سے قبل افسران اور منتظمین کے درمیان صحرا کی شدید گرمی کو کم کرنے کی کوشش کے متعلق بات ہوئی تھی۔ کیونکہ گزشتہ سال حج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے کئی عازمین کی موت ہو گئی تھی۔ رواں سال گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے افسران نے 40 سے زائد سرکاری ایجنسیوں اور 250،000 افسران کو اکٹھا کیا ہے اور گرمی سے متعلقہ خطرات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…