علاقائی

Corona Update in India: کورونا  نے دی دستک،بھارت میں 3,395 ایکٹیو کیسز، کیرالہ میں سب سے زیادہ اثر، 24 گھنٹوں میں 4 افراد کی موت

ملک میں کورونا وائرس (COVID 19) کے کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں۔ ہفتہ تک  ہندوستان میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 3,395 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی وجہ سے چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے سامنے آئی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیوکیسز کیرالہ (1,336)، مہاراشٹر اور دہلی میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک اور مغربی بنگال بھی ایکٹو کیسز کی فہرست میں شامل ہیں۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3,395 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز کیرالہ (1,336) میں ہیں، پھر مہاراشٹر اور دہلی میں۔

ملک میں 8 ریاستیں ایسی ہیں،جہاں کورونا کے 100 سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ ان میں کیرالہ (1,336)، مہاراشٹر (467) اور دہلی (375) کے علاوہ گجرات (265)، کرناٹک (234)، مغربی بنگال (205)، تمل ناڈو (185) اور اتر پردیش (117) شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ اموات دہلی، کیرالہ، کرناٹک اور اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔ اس دوران 1435 افراد صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

زیادہ تر مریضوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور لوگ گھروں میں ہی علاج کروا رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

مہاراشٹر میں 467 ایکٹو کیسز ہیں۔ ہفتہ کو یہاں 68 نئے کیسز پائے گئے، جن میں سے 30 ممبئی اور 15 پونے سے ہیں۔ کلیان ڈومبیوالی اور رائے گڑھ میں بھی کچھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کرناٹک حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔ محکمہ صحت نے اسکولوں کو بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دی ہیں، کیونکہ جون میں اسکول کھلنے جا رہے ہیں۔

دہلی میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ 60 سالہ خاتون کی کووڈ ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی، لیکن آنتوں کے مسائل کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ علاج کے دوران اتفاق سے COVID 19 کا پتہ چلا۔

بنگلورو میں ایک 63 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ یہ شخص کووڈ پازیٹیو تھا اور پہلے ہی کینسر اور ٹی بی جیسی کئی بیماریوں میں مبتلا تھا۔ اسے کیموتھراپی بھی دی جا رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک میں کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ریاست میں جانچ اور علاج کی مکمل سہولت موجود ہے، اس لیے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کرناٹک حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ لوگ بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہنیں، فاصلہ برقرار رکھیں اور صفائی کا خیال رکھیں تاکہ انفیکشن نہ پھیلے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

7 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

7 hours ago