قومی

Chief Justice of India praised CM Yogi: پریاگ راج میں چیف جسٹس آف انڈیا نے کی سی ایم یوگی کی تعریف، کہا-یوگی جی ملک سے سب سے طاقتور وزیر اعلیٰ

پریاگ راج میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) جسٹس بی آر گوئی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے کام کرنے کے انداز اور پریاگ راج کی تاریخی سرزمین کی تعریف کرتے ہوئے اہم بیان دیا ہے۔ تقریب کے دوران مرکزی وزیر قانون اور انصاف ارجن رام میگھوال نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ جی ملک کے سب سے طاقتور اور محنتی وزرائے اعلیٰ میں سے ایک ہیں۔

ارجن رام میگھوال کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سی جے آئی بی آر گوئی نے بھی اس کی تائید کی اور کہا کہ ’’میگھوال جی نے کہا کہ یوگی جی اس ملک کے سب سے طاقتور اور محنتی وزیر اعلیٰ ہیں۔ میں کہنا چاہوں گا کہ پریاگ راج طاقتور لوگوں کی سرزمین ہے۔ تو واقعی یوگی جی طاقتور ہیں۔‘‘

چیف جسٹس نے پریاگ راج کی تاریخی اہمیت کو بھی اجاگر کیا

چیف جسٹس آف انڈیا کا یہ بیان نہ صرف یوگی آدتیہ ناتھ کی انتظامی صلاحیت کی تعریف تھا، بلکہ انھوں نے پریاگ راج (پرانا نام: الہ آباد) کے تاریخی اور سماجی ورثے کی بھی تعریف کی۔ واضح رہے کہ پریاگ راج ہندوستان کی عدالتی، سیاسی اور ثقافتی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، جہاں سے کئی بااثر رہنما، مفکر اور سماجی مصلح ابھرے ہیں۔

اس موقع سی جے آئی نے یہ اشارہ بھی دیا کہ پریاگ راج کی سرزمین نے کئی طاقتور شخصیات اور لیڈروں کو جنم دیا ہے، جنھوں نے ملک کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران ملک کے عدالتی ڈھانچے، عدالتی اصلاحات اور عام شہریوں کی انصاف تک رسائی کے حوالے سے بھی کئی اہم نکات پر غور کیا گیا۔ اس پروگرام کو پریاگ راج میں عدالتوں کے حوالے سے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Mitali Chandola, Editor, Special Projects

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

4 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

4 hours ago